علماء کا اعلان ،آکسیجن زکوۃ،اس رمضان

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 26-04-2021
آکسیجن زکوۃ
آکسیجن زکوۃ

 

 

 

علما کی مسلمانوں سے اپیل

زکوہ وفطرہ کی رقم سے کورونا متاثرین کی مدد کریں

اس بار زکوۃ میں دوائیں،آکسیجن وغیرہ دیں

کوروناکرفیو کے سبب بے روزگارہوئے غریبوں کو کھانامہیاکرائیں

 

غوث سیوانی ،نئی دہلی

کورونا کے سبب ملک کے حالات بہت خراب ہیں.یہ ایسا وقت ہے جب حکومت بھی مجبور نظر آرہی ہے،ایسے میں صرف سماجی ادارے ہی اکھڑتی سانسوں کو بچا سکتے ہیں. وقت کے تقاضے کو دیکھتے ہویے علماء دین اور مفتیان شرع متین بھی میدان عمل میں آچکے ہیں اور مسلمانوں سے اپیل کر رہے ہیں کہ اس رمضان، اپنی زکوت کی رقم غریب کورونا مریضوں کی مدد میں صرف کریں.

زکوہ کیا ہے؟

واضح ہوکہ ہرسال مسلمان،اپنی بچی ہوئی رقم اور مال تجارت کا ڈھائی فیصد زکوٰت کی شکل میں نکال کرغریبوں اور مسکینوں کو دیتے ہیں۔ اسی طرح فطره بھی نکالتے ہیں جو ایک مسلمان پرلگ بھگ پینتالیس روپنے آتا ہے.

غریب کورونامتاثرین کی مدد

اس بار کرونا مھاماری کو دیکھتے ہوئے علماء اپیل کر رہے ہیں کہ اسے ان کورونا متاثرین کی مدد پر خرچ کریں جو غربت کے سبب علاج نہیں کراسکتے یا جو لوگ کورنا کرفیو کے سبب بھوکوں مرنے پر مجبور ہیں.

مفتی ثاقب ادیب مصباحی

کانپور ، شہرقاضی مفتی ثاقب ادیب مصباحی نے مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس سال کورونا مریضوں کے علاج پر زکوٰہ کے روپیے خرچ کریں۔کورونا کے مریضوں کا زکوٰت کی رقم سے علاج کرائیں۔ انہوں نے کہا کورونا وبا ہر جگہ لوگوں کی جان لے رہی ہے۔ کوئی دوائیں نہیں خرید سکتا ہے تو ، کسی کو آکسیجن نہیں مل رہا ہے۔ بہت سے مریض اسپتالوں میں داخلہ لینے کے لئے بھٹک رہے ہیں۔ بہت سے غریب لوگ ہیں جو اپنا علاج نہیں کرا سکتے ہیں۔ ایسے لوگوں کی زکوٰت. کی رقم سے مدد کریں ، ان کا علاج کروائیں۔

کورونا کے سلسلے میں کانپور کے شہرقاضی اورعلماءکرام کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں کورونا انفیکشن کی بڑھتی ہوئی تعداد پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔ اس بات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا کہ متاثرہ افراد کو مناسب وقت پر آکسیجن دستیاب ہو۔ شہرقاضی مفتی ثاقب ادیب نے کہا کہ مسلمان، زکوٰہ کی رقم کا ایک حصہ ریاست اور اس شہر کے لوگوں پر خرچ کریں جو کورونا کی وبا میں مبتلا ہیں۔ اسپتالوں میں ، غریبوں کو آکسیجن ، دوائیں وغیرہ کے لئے یہ رقم دیں۔ انہوں نے قران کا حکم بیان کیا کہ جس نے ایک انسان کی جان بچائی ، اس نے پوری انسانیت کی جان بچائی۔ اس لیے رمضان کے مہینے میں ہر ممکن حد تک لوگوں کی مدد کریں۔اس اجلاس میں اسد صدیقی ، مولانا شاہ عالم برکاتی ، مولانا غلام مصطفی ، محبوب عالم خان ، مفتی رفیع احمد نظامی وغیرہ شریک تھے۔

زکوہ کی رقم سے دوااور آکسیجن

میرٹھ کے شہرقاضی مولاناپروفیسر زین الساجدین صدیقی

ادھرمیرٹھ کے شہرقاضی مولاناپروفیسر زین الساجدین صدیقی نے کہا کہ زکوٰہ کی رقم سے صرف غریبوں کی مدد کی جاسکتی ہے ، اور اگر غریب کورونا مریض ہے تو اس کی بھی مدد کی جاسکتی ہے۔ موجودہ صورتحال میں کورونا مریضوں کی زندگیاں بچانا زیادہ ضروری ہے۔ ایسی صورت میں ، زکوٰہ کی رقم اکٹھا کرکے ، آکسیجن سلنڈر ، انجیکشن اور ایسی دوائیں خرید کر مریضوں کی مدد کی جاسکتی ہے ، جس سے انہیں فائدہ ہواور ان کی صحت بہتر ہو۔

شہر قاضی نے کہا کہ گذشتہ کئی روز سے ضروری ادویات اور آکسیجن کی کمی کی وجہ سے مریضوں کی موت کے واقعات سامنے آچکے ہیں۔ ایسی حالت میں زکوٰہ کے پیسوں سے غریب کورونا مریضوں کی مدد کی جاسکتی ہے۔ زکوٰت دینے والے افراد کم آمدنی والے غریبوں اور مسکینوں کی مدد کرسکتے ہیں۔ آپ آکسیجن سلنڈر ، انجیکشن اور ضروری دواؤں کا بندوبست کرکے مدد کرسکتے ہیں۔غریبوں کو دوائیں مہیا کرکے ، ان کی جان بچائی جاسکتی ہے۔

امام جامع مسجد کی اپیل

اترولہ (یوپی)کی جامع مسجد کے امام مفتی محمد جمیل احمد خان نےمسلمانوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ملک میں کورونا تباہی مچا رکھی ہے۔ کئی ریاستوں میں مکمل لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا ہے۔ ملک معاشی بحران سے دوچار ہے۔ اس بیماری کی وجہ سے لاکھوں افراد کو موت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اسپتالوں میں لاتعداد افراد زندگی کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ غریب لوگ بیماروں کا علاج نہیں کراسکتے۔نیزکورونا کرفیو کی وجہ سے کروڑوں افراد کوبے روزگاری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ان سب لوگوں کی زکوه، فطرے کی رقم سے مدد کی جائے.

گوالیارکے شہرقاضی کا اعلان

گوالیار(مدھیہ پر دیش) کے شہر قاضی مفتی عبد العزیز قادری نے مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ کورونا کے سبب حالات خراب ہیں، ایسے میں زکوه کی رقم سے ضرورت مندوں کی مدد کریں. انہوں نے کہا کہ اسلام نہ صرف روزہ ، نماز کی تعلیم دیتا ہے بلکہ یہ سماجی ذمہ داریوں اور انسانی فرائض کی ادائیگی کا بھی حکم دیتا ہے.انہوں نے کہا کورونا کرفیو کے سبب بہت سے لوگ فاقہ کشی پر مجبور ہیں،ان کی مدد کی جائے.

تعلیمی بورڈ کی گزارش

آل انڈیا اردو تعلیمی بورڈ برانچ سہارنپور کے جنرل سکریٹری دانش صدیقی نے مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس سال کورونا مریضوں کے علاج پرزکوۃ کی رقم خرچ کریں۔ دانش صدیقی نے کہا کہ کورونا کی وبا ہر جگہ لوگوں کی جان لے رہی ہے۔ اگر کوئی دوائیں نہیں خرید سکتا ہے تو ، کسی کو آکسیجن نہیں مل رہا ہے۔ بہت سے مریض اسپتالوں میں داخلہ لینے کے لئے بھٹک رہے ہیں۔ ایسے لوگوں کی زکوۃ سے مدد کریں ، ان کا علاج کروائیں۔ رمضان کے مہینے میں ہر ممکن حد تک لوگوں کی مدد کریں۔

امام مسجد کی اپیل

لویا آباد، دھنباد (جھارکھنڈ) کے امام مولانا ابو الکلام خان رضوی نے کہا ہے کہ ملک میں کورونا کی وبا پھیلی ہوئی ہے۔ غریب خاندان کے مریض علاج سے قاصر ہیں، ایسے لوگوں کی زکوه کی ، رقم سے مدد کریں.

ایک کونسلر کی پہل

ادھر میرٹھ کے ایک کونسلر منصور بدر نے ایک کورنا فنڈ بنایا ہے اور لوگوں سے اس میں عطیہ کی اپیل کی ہے. انہوں نے مسلمانوں سے گزارش کی کہ وہ زکوه اور فطرہ کی رقم بھی دیں تاکہ کوئی خاندان معاشی مجبوریوں کی وجہ سے کوروناکا علاج نہ کرواسکے تواس کی مدد کی جائےیا جن کے پاس راشن نہیں ہے ، انہیں راشن فراہم کیا جائے.