سعودی تھیٹر: نئے اداکاروں کے لیے کھلی راہیں

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 26-08-2021
سعودی تھیٹر: نئے اداکاروں کے لیے کھلی راہیں
سعودی تھیٹر: نئے اداکاروں کے لیے کھلی راہیں

 


جدہ

 سعودی عرب میں تھیٹر کو فروغ دینے کے لیے مختلف سرگرمیاں جاری ہیں۔

سعودی تھیٹر اینڈ پرفارمنگ آرٹس اتھارٹی کی جانب سے دوسرا جدید تربیتی پروگرام شروع ہوگیا۔

اس تربیتی پروگرام کا خاص مقصد مقامی فنکاروں کے ٹیلنٹ کو دریافت کرنا اور پیشہ ورانہ آلات اور مہارت کو اُبھارنا ہے۔

اتھارٹی کا کہنا ہے کہ پروگرام کی سرگرمیاں ریاض میں کنگ عبدالعزیز پبلک لائبریری کے اسٹیج پر 10 دنوں تک جاری رہیں گی، جس میں 150 سے زائد درخواست دہندگان میں سے منتخب 50 مرد اور خواتین تربیت یافتگان شرکت کریں گے۔

درخواست دہندگان کا انتخاب کارکردگی اور اداکاری اور انگریزی زبان کے علم کے حساب سے کیا جائے گا۔

یہ پروگرام دو ورکشاپس پیش کرے گا اور تھیٹر اور ہدایت کاری کے شعبوں میں باصلاحیت افراد کی کارکردگی کو فروغ دینے کے لیے پیشہ ورانہ تربیت شامل ہوں گی۔

اتھارٹی نے امریکہ اور اسپین کی ایک تربیتی ٹیم استعمال کی۔ اس پروگرام کا مقصد تربیت یافتگان کو عالمی تھیٹریکل تجربات سے مالا مال کرنا اور تھیٹر کرنے والوں کے لیے ملازمت کے مواقع میں اضافہ کرنا ہے۔