سعودی عرب:خزامی کے بنفشی پھولوں میں چرتے اونٹ

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 15-01-2023
خزامی کے بنفشی پھولوں میں چرتے اونٹ
خزامی کے بنفشی پھولوں میں چرتے اونٹ

 

 

ریاض: سعودی عرب میں اونٹ کا ذکر کیا جائے تو فطری طور پر ذہن میں صحرا کا تصور ہوتا ہے ۔وجہ یہ ہے کہ اونٹ کو صحرا کا سفینہ کہا جاتا ہے۔

اور حقیقت میں بھی اونٹ صحرا کا سفینہ ہے مگر حالیہ دنوں میں ہونے والی موسلادھار بارش کے باعث سعودی عرب کے صحرا سرسبز ہوگئے ہیں۔

سعودی فوٹوگرافر عبد العزیز الشمری نے صحرا میں خزامی کے بنفشی پھولوں میں چرتے اونٹوں کی تصاویر شیئر کی ہیں۔

یہ تصاویر اس قدر مقبول ہوئی ہیں کہ انہیں سی این این کی عربی ویب سائٹ میں بھی شائع کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ سعودی فوٹوگر عبد العزیز الشمری عالمی مقابلوں میں نمایاں پوزیشن حاصل کرچکے ہیں۔