ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کی طلاق : کیا حقیقت کیا افسانہ

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 11-11-2022
ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کی طلاق  : کیا حقیقت کیا افسانہ
ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کی طلاق : کیا حقیقت کیا افسانہ

 

 

حیدرآباد:  ایک ہندوستانی نیوز چینل کے اس دعوے کے بعد کہ شعیب اور ثانیہ کے قریبی دوست نے  جوڑے کے ایک دوسرے سے راہیں جدا کر نے کی تصدیق کی ہے اور اب صرف کاغذی کارروائی باقی ہے ۔دونوں ممالک میں کھلبلی مچ  گئی ہے جبکہ سوشل میڈیا پر ایک طوفان آگیا ہے - دعووں اور قیاس آرائیوں کا دور شروع ہوگیا ہے لیکن ثانیہ اور شعیب کی جانب سے ابتک  کوئی وضاحت نہیں کی گئی ہے- اس لیے سوشل میڈیا پر قیاس آرائیاں چھا  گئی ہیں۔ یاد رہے کہ ثانیہ اس وقت دبئی میں ہیں جبکہ شعیب ملک پاکستان میں ٹی ٹوئنی 2022 ورلڈ کپ میں ایک چینل میں بحیثیت ماہر کے فرائض انجام دے رہے ہیں

 اس کے بعد  یہ خبر جنگل کی آگ کی مانند پھیل گئی کہ ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی شادی کے 12 سال بعد طلاق ہوگئی۔ یہ دعویٰ شعیب کے ایک قریبی دوست نے کیا ہے۔ طلاق کی خبروں کے درمیان سوشل میڈیا پر شعیب کی کچھ تصاویر بھی وائرل ہو رہی ہیں جن میں وہ پاکستانی ماڈل عائشہ قمر کے ساتھ نظر آ رہے ہیں۔ 2021 میں ملک نے عائشہ کے ساتھ ایک بولڈ فوٹو شوٹ کروایا

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں سے خبریں گردش کررہی تھیں کہ دونوں کے درمیان سب کچھ ٹھیک نہیں ہے اور ان کی علیحدگی ہوچکی ہے، حال ہی میں ثانیہ مرزا نے سوشل میڈیا بلاگنگ سائٹ ’انسٹاگرام‘ پر اپنے بیٹے کے ساتھ تصویر پوسٹ کی جس میں لکھا تھا کہ ’وہ لمحات جو مشکل ترین دنوں میں میرا ساتھ دیتے ہیں‘۔ اس حوالے سے میڈیا کی جانب سے رپورٹ کیا گیا کہ پاکستان میں شعیب ملک کے مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے ٹیم رکن اور دونوں کے قریبی دوست نے بھی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ دونوں کے درمیان باضابطہ طور پر علیحدگی ہوچکی ہے، میں مزید تفصیلات نہیں بتانا چاہتا لیکن اس بات کی تصدیق کر سکتا ہوں کہ دونوں نے علیحدگی اختیار کرلی ہے۔

 

یہ خبر بھی سامنے آئی کہ ثانیہ مرزا کے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے شعیب ملک کی تصاویر بھی ڈیلیٹ ہوچکی ہیں، تاہم ان کے اکاؤنٹ میں صرف ایک یا دو تصاویر اب بھی موجود ہیں، کچھ روز پہلے ثانیہ مرزا نے انسٹاگرام اسٹوری پوسٹ کی تھی جس میں لکھا تھا کہ ’ٹوٹے ہوئے دل جائیں کہاں؟‘،

ثانیہ مرزا کی یہ اسٹوری بھی سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوئی تھی۔ حال ہی میں ثانیہ مرزا اور شعیب ملک اپنے بیٹے اذہان ملک کی سالگرہ کے موقع پر ایک ساتھ موجود تھے، اپنے بیٹے کی سالگرہ کے لیے شعیب ملک پاکستان سے دبئی پہنچے تھے، انہوں نے اپنے بیٹے کی سالگرہ کی تصاویر بھی شیئر کی تھیں لیکن اُس وقت دونوں کے درمیان علیحدگی کی افواہیں گردش نہیں کر رہی تھیں۔

قبل ازیں گزشتہ دونوں ایسا لگتا ہے کہ ٹینس سٹار اور پاکستانیوں کی بھابھی ثانیہ مرزا اور کرکٹر شعیب ملک کے درمیان سب کچھ ٹھیک نہیں ہے، افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ مشہور جوڑے جن کا ایک بیٹا اذہان مرزا ملک ہے، ان کی شادی میں مشکلات کا سامنا ہے، اس کے درمیان انسٹاگرام پر ثانیہ کی پوسٹ نے ان کے مداحوں کو مزید پریشان کر دیا۔

انسٹاگرام پر ٹینس کھلاڑی نے ایک پوسٹ شیئر کی جس میں لکھا تھا کہ ٹوٹے ہوئے دل کہاں جاتے ہیں، اللہ کو پانے کے لیے۔ بھارتی ٹینس سٹار کی طرف سے شیئر کی جانے والی یہ واحد پوسٹ نہیں ہے، انہوں نے کچھ دن پہلے اپنے بیٹے کے ساتھ ایک تصویر بھی پوسٹ کی تھی اور لکھا تھا ’وہ لمحات جو مجھے مشکل ترین دنوں سے گزرنے میں مدد دیتے ہیں۔

نہ ہی ثانیہ اور نہ ہی شعیب نے ابھی تک ان کی قیاس آرائیوں یا علیحدگی کی افواہوں کے بارے میں کوئی تبصرہ کیا ہے۔ خیال رہے کہ ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کی شادی اپریل 2010 میں میں ہوئی، ان کا ایک چار سالہ بیٹا اذہان ہے، یہ جوڑا حال ہی میں اپنی سالگرہ منانے کے لیے دبئی گیا تھا، شعیب ملک نے سالگرہ کی تقریبات کے لمحات کو بھی سوشل میڈیا پر شیئر کیا تھا تاہم ثانیہ مرزا نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر سالگرہ کے حوالے سے تصاویر یا ویڈیوز شیئر نہیں کی تھیں جس کی وجہ سے افواہوں کا سلسلہ مزید تیز ہوگیا ہے

 

ٹینس سٹار نے اپنے بیٹے کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ اس زندگی میں بہت سی چیزیں ہوں لیکن میرا پسندیدہ آپ کی ماں بننا ہے، یہ میری زندگی کا بہترین دن تھا جس دن آپ کی پیدائش ہوئی تھی اور آپ مسکرا بھی دیے تھے، آپ سب سے مہربان اور سب سے قیمتی نوجوان لڑکا بن رہے ہیں اور مجھے آپ کی ماں ہونے پر کیسے فخر نہیں ہوسکتا ہے۔ انہوں نے مزید لکھا کہ آپ (اذہان) نے مجھے بہتر بنایا اور مجھے بے لوث اور غیر مشروط محبت سکھائی جس کے بارے میں میں کبھی نہیں جانتی تھی، میں تم سے پیار کرتی ہوں، اپنے سب سے پیارے لڑکے اور اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ تم کتنے ہی بڑے ہو جاؤ تم ہمیشہ میرے بچے ہی رہو گے