نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن کا استعفے کا اعلان

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | 1 Years ago
نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن کا استعفے کا اعلان
نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن کا استعفے کا اعلان

 

 

 کوئنس لینڈ : جیسنڈا آرڈرن نے نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کی حیثیت سے ’انتھک مثبت اقدامات‘ کا وعدہ کیا تھا لیکن جمعرات کو اچانک استعفیٰ دینے کا اعلان کرتے ہوئے انہوں نے اعتراف کیا کہ ان کے کام میں بے لگام مطالبات نے بالآخر انہیں تھکا دیا ہے۔  جیسنڈا آرڈرن 2017 میں ملک کی تیسری خاتون وزیراعظم منتخب ہوئی تھیں اور اپنی پہلی ہنگامہ خیز مدت کے دوران انہیں نیوزی لینڈ میں بدترین دہشت گرد حملے، مہلک آتش فشاں پھٹنے اور کووڈ 19 کی وبا کا سامنا کرنا پڑا۔

صرف 37 سال کی عمر میں انہوں نے 1856 کے بعد سے ملک کی سب سے کم عمر وزیراعظم اور ترقی پسند سیاست کے لیے عالمی شہرت حاصل کی تھی۔ جیسنڈا آرڈرن نے 2020 کے انتخابات میں دوسری مدت کے لیے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی لیکن حال ہی میں ان کی مقبولیت میں کمی آئی کیوں کہ انہیں حکومت پر اعتماد میں کمی، بگڑتی ہوئی معاشی صورت حال اور قدامت پسند حزب اختلاف کا سامنا کرنا پڑا۔ مقبولیت میں یہ کمی حالیہ مہینوں میں اس وقت مزید واضح ہو گئی جب انہوں نے اپنی شائستگی کو پس پشت ڈالتے ہوئے غیر ارادی طور پر مائیکروفون پر مخالف سیاست دان کو ’ایروگینٹ پرِک‘ کہہ ڈالا۔

جمعرات کو استعفے کا اعلان ہوتے ہوئے کہا: ’یہ میری زندگی کے سب سے زیادہ کامیاب سال رہے ہیں، لیکن اس کے چیلنجز بھی تھے۔‘ انہوں نے مزید کہا کہ ملک کی قیادت جاری رکھنے کے لیے ان کے پاس ’مزید توانائی‘ نہیں بچی۔ وہ فروری میں استعفیٰ دے دیں گی اور دوبارہ الیکشن نہیں لڑیں گی۔