معین الحق: ایک چہرہ ساز ،خاموش زبان کا خالق

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
معین الحق: ایک چہرہ ساز ،خاموش زبان کا خالق
معین الحق: ایک چہرہ ساز ،خاموش زبان کا خالق

 

 

وہ آپ کو خاموشی کی طاقت کا احساس کرنا سکھاتا ہے۔ معین الحق، ایک نقال یا چہرہ ساز، اپنے سامعین کو یہ احساس دلاتے ہیں کہ ان کے ارد گرد خاموشی صرف آواز کی عدم موجودگی نہیں ہے۔

 انہوں نے ہمیشہ یہ ثابت کیا ہے کہ بے آواز سنائی گئی کہانیاں الفاظ کی دنیا کی طرح طاقتور ہوسکتی ہیں۔ کبھی کبھی وہ اور بھی مضبوط ہو سکتے ہیں جب پرفیکٹ چہرے کے تاثرات اور باڈی لینگویج کے ساتھ ریکارڈ کیا جائے، جیسا کہ حق کرتے ہیں۔ الفاظ چاندی ہیں تو خاموشی سونا ہے۔ یہ کہاوت بین الاقوامی مائم آرٹسٹ معین الحق کے معاملے میں بالکل درست ثابت ہوتی ہے۔

 63 سالہ مشہور مائم آرٹسٹ پوری لگن اور محنت سے اس مقام کو حاصل کیا ہے۔ معین الحق نےاس فن کو کسی استاد سے نہیں سیکھا۔ لیکن ان کی کوششیوں نے انہیں اس فن کا استاد بنا دیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ 2009 میں انہیں سنگیت ناٹک اکیڈمی ایوارڈ سے نوازا گیا۔اس وقت ان کی عمر تقریباً 50 سال تھی۔ اس وقت سے معین الحق ہندوستان کے ساتھ ساتھ بیرون ملک بھی خاموش زبان کی علامت بنے ہیں۔ وہ اب تک تقریباً 6000 سے زیادہ شوز میں پرفارم کر چکے ہیں۔ ان کے پورے ہندوستان میں شاگردہیں اور وہ اب بھی ہندوستان کے مختلف حصوں میں تربیت دے رہے ہیں۔

awazurdu

ایک چہرہ بیان کرتا ہے لاتعداد تاثرات


آواز دی وائس کے ساتھ ایک انٹرویو میں معین الحق نے کہا کہ مجھے بچپن سے ہی لوگوں کو ہنسانا پسند تھا۔ میں ا سکول کے زمانے سے ہی چھوٹے کامیڈی شوز اور مونو ایکٹنگ شوز میں اداکاری کرتا تھا۔ پھر میں نے کالج کے فنکشنز میں کامیڈی شوز میں پرفارم کرنا شروع کیا۔ میرا پہلا اسٹیج شو با ئی ہٹا چیرالی میں تھا۔ اس کے بعد چودھری بھیا ماما فیم، دھروبا کشور چودھری ، پرابین ہزاریکا کے ساتھ میں نے ساؤنڈ اینڈ کامیڈی کے نام سے ایک گروپ قائم کیا۔

جب ہم کالج سے رخصت ہوئے تو یہ گروپ کامیڈی شوز میں سپر ہٹ ہو گیا۔ ہم اپنے کامیڈی شوز کے ذریعے بہت سے سماجی مسائل کو پیش کرتے تھے۔ اس وقت ہمیں بہت سارے شوز ملنے لگے۔کامیڈی شوز میں پرفارم کرتے ہوئے مجھے احساس ہوا کہ مجھے کچھ کلاسک سیکھنا ہے۔اس وقت ہمارے کالج کے لیکچرار بھوبن لہکر سر نے مجھے مائم آرٹ پر ایک کتاب دی۔

کتاب پڑھنے کے بعد میں نے فیصلہ کیا کہ میں مائم میں اپنا کیریئر بناؤں گا۔ میں ہر کام وقت لے کر کرتا ہوں۔ 1982 سے 1991 تک میں نے مائم سیکھا۔ 1991 میں پہلی بار رابندر بھون، گوہاٹی میں پرفارم کیا۔

اسی سال میں نے اپنی مائم اکیڈمی شروع کی۔ اس کے بعد میں نے نئے لڑکوں اور لڑکیوں کو مائم آرٹ کی تربیت دینا شروع کی۔وہ اس فن میں باقاعدہ تعلیم حاصل کرنے کی خواہش کے باوجود گھر کی مالی حالت کی وجہ سے وہ ایسا نہ کر سکے۔ تاہم معین الحق نے خود مشق کی اور اس فن میں مہارت حاصل کی ۔ سب سے پہلے انہوں نے اپنی جسمانی ساخت پر توجہ مرکوز کی. انہوں نے اپنے جسم کو مائم کے لیے فٹ اور لچکدار بنایا۔

awazurdu

معحن الحق کا انداز 


اپنے 40 سالہ طویل مائم کیریئر میں درپیش چیلنجوں کے بارے میں، معین الحق نے کہاکہ ’’جب میں نے مائم شروع کیا تو یہ آسام کے لوگوں کے لیے ایک نیا فن تھا۔  شروع میں لوگوں کو اس فن کی سمجھ نہیں آئی۔ جب میں نے کپڑے پہنے اور شوکرنے کے لیے اپنا چہرہ پینٹ کیا تو لوگ سوچنے لگے کہ کیا میں بندر ڈانس کرنے جا رہا ہوں۔ لیکن، اب لوگ اس کو سمجھنے لگے ہیں۔ آج کل اسکولوں اور کالجوں کے بہت سے ٹرینی اس فن سے وابستہ ہیں۔

میرے بہت سے تربیت یافتہ مختلف ایوارڈز جیت چکے ہیں۔ میرے دو طالب علموں نے بسم اللہ خان ایوارڈ بھی جیتا ہے، پانچوں نے ٹیلنٹ ایوارڈ جیتا ہے اور بہت سے مرکزی حکومت کے ایوارڈ جیتنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ معین الحق کی اکیڈمی میں طلباء کی ایک بڑی تعداد ہے حالانکہ وہ کووِڈ کی وجہ سے باقاعدہ تربیت نہیں دے سکے ہیں۔ان کی اکیڈمی کے بہت سے طلباء معاشی طور پر پسماندہ خاندانوں سے آتے ہیں۔

awazurdu

چہرہ سازی کا کمال


وہ غریب خاندانوں سے تعلق رکھنے والے تمام نوجوانوں کو مفت تربیت فراہم کرتے ہیں اور اسکالرشپ بھی فراہم کرتے ہیں۔ معین الحق اب تک مختلف سماجی مسائل کو اس فن کے ذریعے اٹھاتے رہے ہیں۔ اس نے بنگلہ دیشی امیگریشن، ٹی آر پی، چائلڈ لیبر، جہیز اور بہت سے مسائل پر سوشل میڈیا کے ذریعے بات پھیلانے کی کوشش کی ہے۔

 وہ کہتے ہیں کہ میں کام کے کلچر پر یقین رکھتے ہیں مگرنئی نسل تھوڑی محنت کرکے زیادہ حاصل کرنا چاہتی ہے۔ ورک کلچر کے لیے یہ اچھی علامت نہیں ہے۔ میں نے جو کچھ بھی حاصل کیا ہے اور جو کچھ بھی مجھے آج ملا ہے یا میں جس کے لیے جانا جاتا ہوں وہ 40 سال کی طویل کوششوں کی وجہ سے ہے۔ میں نے اپنا بہت سا تجربہ شیئر کیا ہے جو میں نے 40 سالوں میں اپنے استاد سے حاصل کیا ہے۔

لہذا، جو لوگ محنت کرتے ہیں وہ اپنی زندگی میں ضرور کامیاب ہوتے ہیں۔ میں اب بھی دن میں چار سے پانچ گھنٹے مشق کرتا ہوں۔ خدا صرف محنت کرنے والوں کو دیتا ہے۔ لوگوں کو سوتے وقت کچھ نہیں ملتا۔ دنیا میں بہت سی چیزیں ہیں۔ ہمیں یہ جاننے کی ضرورت ہے کہ کیا تلاش کرنا ہے۔ اگر کوئی اپنے آپ کو کسی بھی کام میں لگا دے تو وہ اس کام میں ضرور کامیاب ہوگا۔اپنے مستقبل کے منصوبوں کے بارے میں پوچھے جانے پر، فنکار نے کہا، "مستقبل کا منصوبہ ایک اسٹوڈیو بنانا تھا۔ اللہ کے فضل سے اسٹوڈیو بن چکا ہے۔ اب، میرا ایک بڑا آڈیٹوریم بنانے کا منصوبہ ہے۔