افغانستان : طالبان کی تفریح

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 17-08-2021
طالبان کی تفریح
طالبان کی تفریح

 

 

کابل :سب کچھ کھیل کھیل میں ہوگیا۔کابل زیر ہوگیا اور افغان فوج بنا لڑے ڈھیر ہوگئی۔ صدارتی محل پر قبضہ ہوگیا۔

،اس نے سب کو دنگ کردیا ۔شاید خود طالبان کو امید نہیں تھی یہ کیا ہوگیا۔ ہرات اور قندھار سے کابل تک جو کچھ ہوا 

  وہ آئے اور چھا گئے۔ کسی کو امید نہیں تھی کہ طالبان اس طرح پلک جھپکتے ملک پر قبضہ کر لیں گے۔ 

وہ آئے اور کابل کی دہلیز پر رک گئے۔ کہا گیا کہ اب مذاکرات کا دور جاری ہے ،اقتدار کی پرمنتقلی کی راہ ہموار ہورہی ہے۔ 

 نہ جنگ ہوئی اور نہ کوئی خون خرابہ ۔

اس کے بعد جو تصا ویر سوشل میڈیا پر نظر آئی ہیں اس نے دنیا کو لوٹ پوٹ کردیا ہے۔ طالبان کہیں بچوں کی کاروں میں سواری کرتے نظر آئے تو کہیں اچھلتے ہوئے۔

ان ویڈیوز میں میں طالبان کو بالکل پرامن اور ہنستا کھیلتا دیکھا جاسکتا ہے۔ نہ کوئی تناو ہے اور نہ کوئی کشیدگی۔

کابل سے ہرات تک طالبان کو خوشگوار موڈ میں دیکھا گیا ہے۔

سوشل میڈیا کی ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ صوبہ ہرات کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد شہر میں کھیلوں سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔

طالبان ایک تفریح پارک میں موجود بچوں کے کھیلنے کے لیے بنائی گئی الیکٹرک گاڑیوں میں بیٹھے دیکھے جا سکتے ہیں۔

اس کے ساتھ طالبان کو کابل کے جیم میں کسرت کرتے ہوئے دیکھا گیا ۔وہ سب کسرت گاہ میں خوب تفریح کرتے نظر آئے۔ 

ابتک جو ویڈیو سامنے آئے ہیں ان میں طالبان میں جنگ کے بجائے تفریح کرتے ہوئے نظر آئے ہیں۔ 

 ایسے ویڈیو سوشل میڈیا پر مقبول ہورہے ہیں ۔دنیا بھر میں لوگ اس پر تبصرے کررہے ہیں ۔