انسٹاگرام: سب سے زیادہ فالو کی جانے والی 10 ہندوستانی شخصیات

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 27-05-2022
انسٹاگرام: سب سے زیادہ فالو کی جانے والی 10 ہندوستانی شخصیات
انسٹاگرام: سب سے زیادہ فالو کی جانے والی 10 ہندوستانی شخصیات

 

 

 ممبئی:پرانے وقتوں میں اپنے پسندیدہ اداکار یا کھلاڑی کے بارے میں جاننے کے لیے لوگ میگزین اور اخبارات سے مدد لیتے تھے مگر ٹیکنالوجی اور سوشل میڈیا کے اس دور نے صارفین کے لیے یہ کام بھی اتنا آسان کر دیا ہے کہ بس ایک کلک کیا اور آپ کی پسندیدہ شخصیت کا اکاؤنٹ آپ کے سامنے آگیا۔

انسٹاگرام کا شمار دنیا میں سب سے زیادہ استعمال کیے جانے والے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز میں ہوتا ہے اور پاکستان میں بھی یہ فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انتہائی مقبول ہے۔ آئیے آپ کو بتاتے ہیں کہ انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالو کی جانے والی 10 مشہور انڈین شخصیات کون سی ہیں۔

ویراٹ کوہلی: مشہور انڈین کرکٹر وراٹ کوہلی کے انسٹا گرام فالورز کی تعداد 19 کروڑ70 لاکھ سے زیادہ ہے۔ کرکٹ کے میدان میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے اور متعدد ایوارڈز جیتنے کے بعد انہوں نے اشتہارات میں بھی کام کیا اور شاید یہی وجہ ہے کہ ان کے مداح صرف انڈیا تک محدود نہیں بلکہ دنیا بھر سے لوگ ان کے دیوانے ہیں۔

 Awam

پریانکا چوپڑا: 2000 میں مس ورلڈ کا اعزاز اپنے نام کرنے والی پریانکا چوپڑا انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالو کیے جانے والے شخصیات کی فہرست میں دوسرے نمبر پر ہیں۔ ان کے فالورز کی تعداد سات کروڑ 83 لاکھ سے زائد ہے۔ لاجواب اداکارہ اور با صلاحیت فلم پروڈیوسر پریانکا کی نک جونس سے شادی کے بعد ان کے فالورز کی تعداد میں مزید اضافہ دیکھا گیا ہے۔

شردھا کپور: ایک کے بعد ایک سپرہٹ فلم دینے کے بعد شردھا کپور سات کروڑ 20 لاکھ فالورز کے ساتھ سب سے زیادہ فالو کیے جانے والے اداکاروں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر ہیں۔ انہوں نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز 2010 میں کیا جس کے بعد وہ عاشقی 2، باغی، ہاف گرل فرینڈ جیسی کئی مشہور فلموں میں کام کرچکی ہیں۔

نیہا ککٹر: اپنی منفرد آواز کی وجہ سے دنیا بھر میں مشہور انڈین گلوکارہ نیہا ککٹر کا شمار بھی انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالو کیے جانے والے ٹاپ 5 شوبز شخصیات میں ہوتا ہے۔ نیہا کے انسٹاگرام فالور کی تعداد چھ کروڑ 90 لاکھ سے زیاد ہے۔ ان کے یوٹیوب چینل پر ایک بلین ویوز حاصل کرنے والے دو گانے بھی موجود ہیں۔

Awa

نریندر مودی: بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) سے تعلق رکھنے والے انڈیا کے موجودہ وزیر اعظم نریندر مودی کو اس وقت انسٹا گرام پر چھ کروڑ 70 لاکھ سے زیادہ لوگ فالو کررہے ہیں۔

دیپکا پڈوکون: شاہ رخ خان کی فلم ’اوم شانتی اوم‘ سے بڑے پردے پر اپنے کیریئر کا آغاز کرنے والی دیپکا پڈوکون انساٹاگرام پر چھ کروڑ ساٹھ لاکھ سے زائد فالورز کے ساتھ اس فہرست میں چھٹے نمبر پر موجود ہیں۔ دیپکا کا شمار ان اداکاروں میں ہوتا ہے جو فلم انڈسٹری میں سب س زیادہ معاوضہ لیتے ہیں۔

کترینہ کیف: بالی وڈ کی خوبصورت ترین اداکاراؤں میں سے ایک کترینہ کیف نے 2017 میں انسٹاگرام استعمال کرنا شروع کیا اور اب تک ان کے فالورز کی تعدادچھ کروڑ 40 لاکھ تک پہنچ چکی ہے۔ انہوں نے ’ٹائیگر زندہ ہے‘، ’سنگھ از کنگ‘، ’عجب پریم کی غضب کہانی اور ’فون بوتھ‘ جیسی فلموں میں اپنی اداکاری کا لوہا منوایا۔

اکشے کمار: انڈین فلم انڈسٹری میں ’کھلاڑی‘ کے نام سے مشہور اکشے کمار انڈسٹری کے ورسٹائل اداکاروں میں سے ایک ہیں۔ انسٹاگرام پر ان کے فالورز کی تعداد چھ کروڑ 10 لاکھ سے زیادہ ہے۔ انڈسٹری کو ’دھڑکن‘، ’نمستے لندن‘، اور ’ہیرا پھیری‘ جیسی بلاک بسٹر فلمیں دینے کی وجہ سے وہ انڈیا میں ایک منفرد اداکار کی حیثیت سے جانے جاتے ہیں۔

عالیہ بھٹ: حال ہی میں شادی کے بندھن میں جڑنے والی عالیہ بھٹ اس وقت انسٹاگرام پر چھ کروڑ 56 لاکھ سے زیادہ فالورز کے ساتھ نویں نمبر پر ہیں۔ انہوں نے 2012 میں ’سٹوڈنٹ اف دی ائیر‘ سے فلم انڈسٹری مییں قدم رکھا اور اپنی اداکاری سے سب کو حیران کر دیا۔

جیکلین فرنینڈز انسٹاگرام پر تقریبا پانچ کروڑ 79 لاکھ فالورز کے ساتھ انڈین سری لنکن اداکارہ جیکلین فرنینڈز اس فہرست میں دسویں نمبر پر ہیں