فرشتوں’:اے آر رحمان کی با حجاب بیٹی 'خدیجہ' کا 'پہلا شو’

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 24-11-2021
اے آر رحمان کی بیٹی کا باحجاب پرفارمنس
اے آر رحمان کی بیٹی کا باحجاب پرفارمنس

 

 

دبئی: آسکر ایوارڈ یافتہ مایا ناز گلوکار و موسیقار اے آر رحمان کی بیٹی خدیجہ رحمان نے پہلی بار عوامی سطح پر باپردہ ہوکر پرفارم کیا۔

خدیجہ رحمان نے دبئی ایکسپو 2020 میں ہونے والے میوزک فیسٹیول میں بچوں کے عالمی دن پر ‘فردوس آرکسٹرا گروپ ‘ کے ہمراہ اپنے والد کا ہی بنایا گیا کلام ‘ فرشتوں’ پیش کیا جس نے ہر سننے والے کے دل میں گھر کرلیا۔فردوس آرکسٹرا کی بات کی جائے تو یہ گروپ اے آر رحمان کی سربراہی میں کام کررہا ہے جس میں مختلف مذہب اور ممالک سے تعلق رکھنے والی خواتین کو شامل کیا گیا ہے۔

اے آر رحمان کی جانب سے اپنے یوٹیوب چینل پر بیٹی کی دل موہ لینے والی پرفارمنس کی مکمل ویڈیو شیئر کی گئی۔ اس کے علاوہ انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے مداحوں کو اطلاع دی کہ ان کی بیٹی نے 20 نومبر کو دبئی ایکسپو میں یہ کلام پیش کیا۔ویڈیو میں خدیجہ کو برقعہ اور حجاب میں ملبوس دیکھا گیا جس پر سوشل میڈیا صارفین نے ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور بے شمار کمنٹس کیے۔

 ایک صارف نے کہا کہ "ایک ستارہ پیدا ہوا..!! اے آر آر کو مبارکباد کہ ان کی میراث ان کے 3 بچے سنبھال رہے ہیں ۔

awazurdu

خدیجہ نے اپنی پہلی تنہا پر فارمنس میں ’فرشتوں‘ کو پیش کیا، جسے ان کے والد اے آر رحمان نے ترتیب دیا تھا۔ اپنے یوٹیوب چینل پر اپنی جادوئی پرفارمنس کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے رحمٰان نے لکھا کہ ’’آپ میں سے ان لوگوں کے لیے جنہوں نے عالمی یوم اطفال کے موقع پر خدیجہ رحمان اور فردوس آرکسٹرا کی فرشتوں کی پرفارمنس نہیں دیکھی ہے ، یہ آپ کے لیے ہے۔ فردوس آرکسٹرا اور ایکسپو 2020 دبئی کی پوری ٹیم کا بہت بہت شکریہ کہ اس طرح کا ایک شاندار شو پیش کرنے کے لیے!

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by ARR (@arrahman)

اگرچہ 23 سالہ خدیجہ کا نام زیادہ تر اے آر رحمان کی صاحبزادی کے طور پر لیا جاتا ہے لیکن وہ آسکر ایوارڈ یافتہ بالی ووڈ موسیقار کی بیٹی ہونے کے علاوہ اور بھی بہت کچھ پہچان بنانا چاہتی ہیں۔ دبئی ایکسپو 2020 میں اپنے شو سے پہلے ایک انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ وہ کس طرح اپنے والد کی بے پناہ شہرت سے ہٹ کر اپنی قسمت خود بنانے کی کوشش کر رہی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ’’میں اب بھی اپنے آپ کو تلاش کر رہی ہوں اور مجھے امید ہے کہ ایک دن ایسا آئے گا جب مجھے صرف میرے نام سے ہی تعبیر کیا جائے گا۔ یہی وہ منزل یا خواہش ہے جس کے لیے میں ترس رہی ہوں ۔میں نے بہت سارے لوگوں سے بات کی جنہوں نے کہا کہ اس وجودی بحران سے گزرنا بہت عام ہے ۔

awaz

خدیجہ رحمان نے 2010 میں تمل بلاک بسٹر’ اینتھیران‘ سے اپنی موسیقی کی شروعات کی تھی۔جب وہ صرف 14 سال کی تھیں۔ ان کی شروعات کے بعد گریمی ایوارڈ یافتہ رکی کیج کے ساتھ بئی نظر آئی تھیں۔ اس نے اپنے میوزیکل سفر کا آغاز بطور آزاد گلوکارہ 'فرشتوں' سے کیا جس نے حال ہی میں انٹرنیشنل ساؤنڈ فیوچر ایوارڈز میں بہترین انیمیشن میوزک ویڈیو کا ایوارڈ جیتا ہے۔

awaz