دبئی : بریانی جس کی قیمت سن کرپسینہ آجائے

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 23-02-2021
گولٹن بریانی
گولٹن بریانی

 

 

دبئی۔بریانی کا شوقین کون نہیں۔دنیا کے کس کونے میں نہیں۔جہاں جائیں گے بریانی اور اس کے شوقین پائیں گے۔ بریانی کا نام آتے ہی منھ میں پانی آجاتا ہے ۔لیکن دبئی کا ایک بریانی ایسی ہے جس کا نام آتے ہی آپ کو پسینہ آجائے گا ۔کیونکہ اس بریانی میں مسالے کے ساتھ ’سونا’ بھی ہے اور قیمت بھی صارفہ بازار کی طرح ہے۔ایک بریانی کی قیمت بیس ہزار روپئے۔ جی ہاں ۔ آگیا پسینہ۔ذائقہ خراب ہوگیا ۔

اگر آپ نے اس آسمانی بریانی کے بارے میں نہیں سنا ہے تو ہم اس بارے میں آپ کو بتا رہے ہیں۔ یہ ہے دبئی کی بریانی۔جس پر 23 قیراط کے خوردنی سونے کی گارنشنگ ہوتی ہے۔دراصل صرف یہی اس میں حیرت والی چیز نہیں جو کہ لوگوں کے ذہن کو ماؤف کردے۔ بلکہ یہ رائل گولڈ بریانی دبئی کے بمبئی بورو میں 19 ہزار 707 روپے جو کہ تقریباً ایک ہزار امارتی درہم کے مساوی ہے میں ملتی ہے۔جی ہاں!بالکل درست سنا آپ نے۔

بریانی فراہم کرنے والے ریسٹورنٹ کے انسٹاگرام پیج کے مطابق رائل گولڈ بریانی دبئی کی سب سے مہنگی بریانی ہے۔اسے صرف سونے کی گارنشنگ نے ہی پرتکلف اور دنیا کی مہنگی ترین بریانی نہیں بناتی بلکہ یہ بریانی سونے کی ایک بڑی سی پلیٹ میں پیش کی جاتی ہے۔ یہ تین مختلف قسم کے چاول سے بنائی جاتی ہے، جس میں کہ بریانی رائس، قیمہ رائس اور وائٹ اور سیفرون رائس پر مشتمل ہوتی اور اسکا وزن لگ بھگ تین کلو گرام ہوتا ہے۔ چاول پر چھوٹے آلوؤں، ابلے ہوئے انڈوں، منٹ، بھنے ہوئے کاجو، انار دانے اور فرائیڈ پیاز کی گارنش کی جاتی ہے۔

جس کے بعد اسکے اوپر مختلف قسم کے گرلڈ گوشت جیسے کشمیری دنبے کے سیخ کباب، پرانی دلی کے دنبے کے چانپ، راجپوت چکن کباب، مغلئی کوفتے اور ملائی چکن روسٹ ڈالی جاتی ہے۔ اسکے علاوہ بڑے خاص قسم کے شاندار ساؤس، کری اور رائتا، نہاری سالن، جودھپوری سالن، بادامی ساؤس جس پر بادام اور انار دانے کا رائتا ہوتا ہے پیش کیا جاتا ہے، اور اس بریانی کے پلیٹ کو خوردنی سونے کی پتیوں سے گارنش کیا جاتا ہے۔