سنگم کی نگری کا فیضل:جس کی زندگی مریضوں اور لاشوں کےلئے وقف ہے

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 28-04-2021
انسانی خدمت کی مثال
انسانی خدمت کی مثال

 

 

کورونا کی خطرناک لہر کے سبب اس وقت لوگ اپنوں سے منھ موڑ رہےن ہیں۔اپنی جان بچانے کو ہی بہتر مان رہے ہیں۔ایسے وقت میں پریاگ راج شہر سنگم میں ایک شخص موجود ہے جو پریشان اور مسکین لوگوں کی مدد کرسکتا ہے، جو ثابت کررہا ہے کہ انسانی خدمت سے بڑھ کر کچھ نہیں۔ لوگوں کی مدد کے لئے رمضان کے مقدس مہینے میں روزہ رکھنے سے قاصر ہے۔ فیضنامی یہ شخص کوروناکے مشکل وقت میں نہ صرف غریبوں اور دیگر مسکینوں کو مفت گاڑیاں مہیا کرا رہا ہے۔ بلکہ لاوارث یا بے سہارا لاشوں کی آخری رسوم بھی ادا کررہا ہے۔

پریاگراج کے علاقے اتراسویہ میں رہنے والے فیضل گذشتہ 10 سالوں سے غریبوں کی لاشوں کو مفت گاڑیاں مہیا کرنے کاکام کررہےہیں لیکن کوروناکے مشکل وقت میں اس کا سارا وقت ضرورت مندوں کی مدد کرنے میں صرف ہوتا ہے ۔ جہاں سے بھی فون آتا ہے ، وہ اپنی گاڑی لے کر چل پڑتا ہے۔ وہ کبھی کسی سے پیسے کے لئے نہیں پوچھتے ہیں۔ اگر کوئی کچھ دیتا ہے تو اسے ڈرائیور کے اخراجات اور گاڑی کی دیکھ ریکھ کےلئے قبول کر لیتےہیں۔

کورونا کے دوران ، جہاں لوگوں کو ایمبولینس اور گاڑیاں اور گاڑیاں نہیں ملتی ہیں یا پھر انہیں اس کےلئے بھاری قیمت چکانی پڑتی ہے۔ ایسی صورتحال میں ، فیضل ضرورت مندوں کے لئے مسیحا بن کے کھڑا ہے۔ کورونا کے دور میں،اس مشکل وقت میں ، فیضل نہ صرف مریضوں کو گھر سے اسپتال لے جارہے ہیں بلکہ لاشوں کو شمشان اور قبرستان لے جارہے ہیں یا پھر مریضوں کو استپال سے گھر ۔ گھر سے اسپتال منتقل کررہے ہیں۔

وہ سخت مذہبی انسان ہیں۔ پانچ وقت کے نمازی ہیں۔لیکن اس بار رمضان المبارک میں وہ روزہ رکھنے سے قاصر ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ان کے کام میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے ، لہذا اس بار وہ اللہ سے معافی مانگ کر روزہ نہیں رکھےڈاس انسانی خدمت کےلئے خود کو جسمانی طور پر مضبوط رکھنا بھی ضروری ہے جو وقت کی ضرورت ہے۔ فیضل نے لاوارث لاشوں کی آخری رسوم ادا کرنے کو اپنی زندگی کا مقصد بنا لیا ہے۔ابتک شادی تک نہیں کی۔ ان کا کہنا ہے کہ دنیاوی کاموں میں پھنس کر مقصد سے بھٹکنا نہیں چاہتے ہیں۔لہذا وہ شادی نہیں کرنا چاہتے ہیں۔

پہلے وہ لاشیں ٹرالی پر لے جاتے تھے اور انہیں ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کرتے تھے ، لیکن بعد میں کچھ رقم جمع کرنے کے بعد اور کچھ اداروں سے مدد لینے کے بعد ، انہوں نے ایک گاڑی خریدی ہے۔ ہر کوئی فیضل کی خدمت کے احساس سے متاثر ہوتا ہے ۔جو فیضول کو جانتے ہیں وہ بھی اس کی خدمت کےجذبہ سے بہت متاثر ہوتے ہیں۔ فیضول کو جاننے والے لوگ بتاتے ہیں کہ کورونا کے دور میں کتنے لوگ لوٹ مار میں لگ گئے ہیں۔ مگر اس نوجوان نے سب کچھ بدل دیا ہے ۔انسانی خدمت کو مثالی بنا دیا ہے۔