فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی مثال بن گئی ،اجتماعی شادی کی تقریب

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 22-12-2021
فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی مثال بن گئی ،اجتماعی شادی کی تقریب
فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی مثال بن گئی ،اجتماعی شادی کی تقریب

 

 

جے پور: راجستھان کی راجدھانی جے پور جو ہمیشہ سے گنگا جمنا تہذیب کے لیے مشہور رہا ہے، ایک بار پھر فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی مثال قائم کرتا نظر آیا، یہاں مسلمانوں کی جانب سے اجتماعی شادی کی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

اس تقریب میں 21 جوڑوں کی شادیاں انجام پائیں۔ان جوڑوں نے نئی زندگی کا آغاز کیا۔دلچسپ پہلو یہ بھی ہے کہ مسلم جوڑوں کی شادیوں کے لئے ایک ہندوبھائی نے اپنی جگہ بغیرکرائے دیدی۔

جوڑوں کے رشتہ داروں اور مہمانوں کے لئے کھانے پینے کا مفت انتظام تھا۔ اسی طرح جے پور۔دہلی روڈ پر واقع گرین پام گارڈن کو اجتماعی شادی تقریب کے لیے مفت دیا گیا تھا۔ اس میں سب سے بڑی بات یہ ہے کہ جن لوگوں کے پاس یہ گارڈن ہے ان کا تعلق ہندو برادری سے ہے لیکن جب انہیں معلوم ہوا کہ یہاں ضرورت مند لڑکیوں کی شادیاں کی جارہی ہیں تو انہوں نے کہا کہ ہم اس نیک کام میں حصہ لے کر اسے انجام تک پہنچائیں گے۔

پروگرام اپنے گارڈن میں منعقد کریں گے، وہ بھی بغیر کسی معاوضے کے۔ اسی دوران جے پور میں ایک بڑا پروگرام منعقد کیا گیا۔

وہیں گارڈن کے مالک اور سماجی کارکن سومناتھ نارنگ کا کہنا ہے کہ جب مجھے معلوم ہوا کہ شادی میں ایک دیویانگ ہے، جو بول نہیں سکتا تو میں نے بھی خدمت کرنے کا سوچا اور اپنے گارڈن کو مکمل طور پرمفت دے دیا۔