عرب فیشن ویک: دبئی میں مردوں کے ملبوسات کی نمائش

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | Date 02-07-2022
عرب فیشن ویک: دبئی میں مردوں کے ملبوسات کی نمائش
عرب فیشن ویک: دبئی میں مردوں کے ملبوسات کی نمائش

 

 

دبئی: دبئی میں عرب فیشن ویک کے زیر انتظام بیسواں سیزن اختتام پذیر ہوا جس میں صرف مردوں کی ملبوسات کی نمائش کا چوتھا ایونٹ منعقد کیا گیا۔  عرب فیشن ویک کے ایک منتظم محمد عقرۃ نے کہا کہ ’عرب فیشن ویک کا یہ سیزن 2023 میں مردوں کے موسم بہار اور موسم گرما کے کپڑوں کے بارے میں ہے۔‘ انہوں نے بتایا: ’ہم دنیا بھر سے مختلف ڈیزائنرز کے کپڑوں کی نمائش کر رہے ہیں۔ ہمارے پاس لبنان متحدہ عرب امارات، چین، لندن اور پیرس سے بھی ڈیزائنر موجود ہیں۔‘ دبئی میں منعقد عرب فیشن ویک میں مردوں کے ملبوسات کی نمائش 28 سے 30 جون تک جاری رہی۔

پیرس فیشن ویک سے سیدھا دبئی فیشن ویک میں شرکت کے لیے آنے والے فرانسیسی ڈیزائنر فرانسوا ویلیٹ نے بتایا: ’میں یہاں خاص توانائی محسوس کرتا ہوں۔‘ انہوں نے امید کا اظہار کیا ہے کہ وہ ہر سیزن یہاں آ کر اپنا کام پیش کر سکیں۔ مردوں کے ملبوسات کی عالمی مارکیٹ تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ 2021 میں اس کا حجم 533 ارب ڈالر تھا جو 2027 تک 746 ارب ڈالر ہونے کی توقع ہے۔