اے پی اسمبلی: ذکیہ خانم نے سنبھالا ڈپٹی چیئرمین کا عہدہ

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 10-12-2021
اے پی اسمبلی: ذکیہ خانم نے سنبھالا ڈپٹی چیئرمین کا عہدہ
اے پی اسمبلی: ذکیہ خانم نے سنبھالا ڈپٹی چیئرمین کا عہدہ

 


آواز دی وائس،امراوتی 

ایم ایل سی ذکیہ خانم آندھرپردیش اسمبلی کی ڈپٹی چیرمین منتخب ہوئی ہیں۔

خیال رہے کہ یہ پہلا اتفاق ہے جب کہ آندھرپردیش اسمبلی میں اقلیتی طبقے سےتعلق رکھنے والی مسلم خاتون اس عہدہ کے لیے منتخب ہوئی ہیں۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ وائی ایس جگن موہن ریڈی نے وائی ایس آر سی پی ایم ایل سی ذکیہ خانم کو مبارکباد دی اور کہا کہ اسمبلی میں یہ پہلا موقع ہے کہ کسی اقلیتی خاتون کو متفقہ طور پر ڈپٹی چیئرمین منتخب کیا گیا ہے۔

وائی ​​ایس جگن موہن ریڈی نے کہا کہ ان سے امید کی جاتی ہے کہ وہ خواتین کے مسائل کو حل کرنے میں دلچسی دکھائیں گی۔ریاست میں خواتین کو بااختیار بنانے کی طرف ایک اور قدم ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آندھرا پردیش حکومت خواتین کو سیاسی اور مالی طور پر بااختیار بنانے کے لیے سخت محنت کر رہی ہے۔

خیال رہے کہ ذکیہ خانم نے 26 نومبر2021 کوآندھر پردیش قانون ساز کونسل کی ڈپٹی چیئرپرسن کا عہدہ سنبھالا تھا۔ انہوں نے قانون ساز کونسل کی ڈپٹی چیئرپرسن کے طور پر منتخب کرنے پر وزیراعلیٰ وائی ایس جگن موہن ریڈی شکریہ ادا کیا۔