ظفریاب جیلانی کو برین ہیمرج

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
 ظفریاب جیلانی
ظفریاب جیلانی

 

 

نئی دہلی

رام جنم بھومی تنازعہ میں مسلم فریق کی جانب سے مقدمے کی پیروی کرنے والے وکیل ظفریاب جیلانی کو برین ہیمرج کا سامنا ہے۔ حالت بگڑنے پر انہیں لکھنؤ کے میدانتا اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔

واضح رہے کہ ظفریاب جیلانی ہندوستان کی سپریم کورٹ میں سینئر وکیل ہیں۔ وہ بابری مسجد رام جنم بھومی کیس میں سنی سنٹرل وقف بورڈ اور آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کی جانب سے وکیل تھے۔

مسٹر جیلانی کا تعلق لکھنؤ سے ہے اور ان کی تعلیم علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے ہوئی ہے ۔