قوم کی ترقی کے لئے نوجوان ہی اس کا اثاثہ ہوتے ہیں۔ مولانا محسن علی خان

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 11-02-2021
منشیات کی عادت ایک موذی مرض ہے
منشیات کی عادت ایک موذی مرض ہے

 

ممبئی۔منشیات کی عادت ایک موذی مرض ہے،جو نہ صرف انسان بلکہ اس کے گھر،معاشرے اورپوری قوم و ملک کو تباہ کردیتی ہے۔کسی بھی قوم کو ترقی پر لے جانے کے لئے نوجوان ہی اس کا اثاثہ ہوتے ہیں۔لیکن نسل نو جس تیزی سے منشیات کی طرف مائل ہورہی ہے یہ صورت حال حیرت انگیز اور خوف زدہ کردینے والی ہے۔اس سے نوجوانوں کی صحت کے ساتھ ساتھ ان کی صلاحیتیں بھی متاثر ہورہی ہیں۔ان خیالات کا اظہار مولانا حلیم اللہ قاسمی جنرل سکریٹری جمعیۃعلماء مہاراشٹر نے قریشی مسجد ٹاٹا نگر،گونڈی،ممبئی میں جمعیۃ علماء گونڈی کے اجلاس مجلس منتظمہ سے خطاب کے دوران کیا۔

مولانا محسن علی خان صدر جمعیۃعلماء گونڈی کی صدارت میں منعقدہ اجلاس مجلس منتظمہ میں مولانا حلیم اللہ قاسمی نے خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ نشہ کسی بھی چیز کا ہو فطرت کے تقاضوں سے جنگ کے مترادف ہے۔تشویشناک بات یہ ہے کہ منشیات سے سب سے زیادہ نو جوان نسل متاثر ہورہی ہے۔منشیات کے استعمال کی بنیادی وجہ دین سے دوری اور اس کے نقصانات سے بے خبری،اور بے روزگاری بھی ہے۔