آج یوگی کی مودی سے ملاقات

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 11-06-2021
اہم ملاقات
اہم ملاقات

 

 

نئی دہلی : اتر پردیش کےوزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ اچانک کل دارالحکومت دہلی پہنچ گئے اور ان کے دہلی پہنچتے ہی دہلی کا سیاسی ماحول گرم ہو گیا ہے۔ دہلی پہنچنے پر کل انہوں نے بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر رہنما اور وزیر داخلہ امت شاہ سے ملاقات کی اور وزیر اعلی آج وزیر اعظم نریندر مودی اور بی جے پی کے صدر جگت پرکاش نڈا سے ملاقات کریںگے۔ یوگی آدتیہ ناتھ بی جے پی کی قیادت کی ہدایت پردارالحکومت پہنچے ۔ کچھ ہی دیر بعد وہ 6 اے کرشنا مینن مارگ پر وزیر داخلہ مسٹر شاہ کی رہائش گاہ پہنچ گئے جہاں ان دونوں کی لمبی بات چیت ہوئی۔