یوگا کو کسی بھی مذہب سے جوڑ کر نہیں دیکھنا چاہئے: بھاگوت

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 30-04-2022
یوگا کو کسی بھی مذہب سے جوڑ کر نہیں دیکھنا چاہئے: بھاگوت
یوگا کو کسی بھی مذہب سے جوڑ کر نہیں دیکھنا چاہئے: بھاگوت

 


آواز دی وائس،لکھنو

راشٹریہ سوئم سیکوک سنگھ(آر ایس ایس) سربراہ موہن بھاگوت نے ہفتہ کو کہا کہ دنیا آج مذہب، فلسفہ اور روحانیت سے اچھی طرح واقف تو ہوچکی ہے لیکن اس کے باطنی راز کا علم ابھی بھی صرف ہندوستان کے پاس ہے۔

ڈاکٹر بھاگوت نے سہارنپور میں موکچایتن یوگی سنستھا کے 49ویں یوم تاسیس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا آج ہندوستان کی جانب امید بھیر نگاہوں سے دیکھ رہی ہے۔

دنیا نے ہندوستان کی انفرادیت کو محسوس بھی کرلیا ہے اور اسے قبول کرنے کی جانب آگے بڑھ رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہندوستانی ثقافت کی ممتاز خصوصیت اس کی مواسات اور ہم آہنگی میں ہے۔وہ دیگر ثقافتوں کو بھی اپنے اندر سموتی ہے لیکن اپنے وجود کے اقدار کو بھی محفوظ رکھتی ہے۔ تبھی تو مغرب کے عالم ہندوستانی ثقافت کو سمجھنے کی کوشش کرتے ہیں۔

اس موقع پر اترپردیش کی گورنر آنند بین پٹیل اور انڈین کونسل فار کلچرل ریلیش کے صدر و ایم پی وجئے پر سہرس بدھے بھی موجود تھے۔

بھاگوت نے موکشایتن یوگ سنستھا کے ذریعہ بے غرض جذبے سے کی جارہی خدمت کی تعریف کی اور ہر طرح کے تعاون کا تیقن دیا۔ انہوں نے ادارے کے فاونڈر ڈاکٹر بھارت بھوشن کو ان کے یوم پیدائش پر انہیں مبارک باد پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ ان کی تنظیم، ادارے ہندوستانی تہذیب کو اپنے طریقے سے استوار کرنے میں مصروف عمل ہیں جو ہمارا مثبت پہلو ہے۔آج پوری دنیا ہندوستان کی جانب دیکھ رہی ہے۔ ہندوستانی قیادت نے ثابت کردیا ہے کہ دنیا کے بڑے مسائل کا حل ہندوستان کے پاس ہے۔

اس موقع پر گورنر نے کہا کہ یوگا کو کسی بھی مذہب سے جوڑ کر نہیں دیکھا جانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ یوگا ایسی طرز زندگی ہے جس پر چل کر ایک شخص سو سال تک بھی جی سکتا ہے۔ کورونا بحران میں پوری دنیا نے خود کو یوگا سے جوڑنے کا کام کیا۔