کورونا کی وبا میں یوگا امید کی کرن ہے۔نریندر مودی

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
یوگا ڈے پر پی ایم کا خطاب
یوگا ڈے پر پی ایم کا خطاب

 

 

آواز دی وائس : نئی دہلی

ڈبلیو ایچ او کے اشتراک سے ، ہندوستان نے ایک اور اہم قدم اٹھایا ہے۔ اب ایم یوگا ایپ کا آغاز ہوگا۔جس میں پوری دنیا کے لوگوں کے لئے مختلف زبانوں میں یوگا ٹریننگ کی ویڈیوز ہوں گی۔ اس سے ہمارے 'ایک دنیا ، ایک صحت' کے مقصد میں مدد ملے گی۔اس کا اعلان آج وزیر اعظم نریندر مودی نے یوگا ڈے کی سرگرمیبوں کے آغاز پر کیا۔وزیر اعظم مودی نے مزید کہا کہ

سانس کے نظام کے لئے یوگا کے بہت زیادہ فوائد ہیں ، جو کوویڈ سے لڑنے میں فائدہ مند ہیں۔ آج جب پوری دنیا کوویڈ وبائی بیماری کے خلاف لڑ رہی ہے ، یوگا امید کی کرن بن گیا ہے۔

 اس بین الاقوامی یوگا ڈے کے لئے ’یوگا فار ویلنس‘ تھیم نے لوگوں کو یوگا کرنے کے لئے مزید حوصلہ افزائی کی ہے۔ میں دعا کرتا ہوں کہ ہر ملک ، خطہ اور لوگ صحت مند رہیں

مودی نے اپنے خطاب میں کہا کہ یوگا میں ہر عمر کے لوگوں کے لئے ایک حل ہے۔جبکہ پرینام اور یوگا کے دیگر آسن کےذریعے ہمیں اپنی روح کا احساس ہوتا ہے۔ہمیں اپنی قوت ارادی کی طاقت کا احساس ہوتا ہے جس سے ہم تمام منفی احساسات پر پر قابو پا سکتے ہیں۔یوگا ہمیں منفی سے تخلیقی صلاحیت کی طرف لے جاتا ہے۔

 وزیر اعظم مودی نے مزید کہا کہ ہمیں یوگا کو دنیا کے ہر کونے تک پہنچانے کے لئے کوشش کرنے کی ضرورت ہے۔جبکہ جدید ٹیکنالوجی اور قدیم سائنسی علم کی معلومات سے سب کو فائدہ ہوگا۔عوام کے لئے صحت کی دیکھ بھال میں مثبت کردار کو جاری رکھے گا

آج ملک اور دنیا ’یوگا ڈے ‘ منا رہی ہے۔ہندوستان میں کورونا کی وبا کے سبب سماجی فاصلہ کی پابندی کے باوجوبد ورچوئل شو کےلئے ہی زبردست دلچسپی ہے۔وزیر اعظم نریندر مودی نے اس کا آغاز اپنے خطاب کے ساتھ کیا ہے جس میں انہوں نے یوگا کی خصوصیات پر روشنی ڈالی۔ اس میں کوئی شبہ نہیں کہ دو سال سے یوگا ڈے کا جشن پھیکا ہورہا ہے،لال قلعہ یا انڈیا گیٹ پر بڑے یوگا شو منعقد نہیں کئے جاسکے ہیں ۔لیکن دنیا ڈیجیٹل ہوگئی ہے اس لئے نئے راستے بھی نکل آئے ہیں ۔اب ورچوئل شو ہورہے ہیں۔

لوگ اپنے اپنے گھروں میں کیمرے آن کرکے اس دن کو مناتے ہیں۔ایک بار پھر صورتحال ایسی ہی ہے۔ ساتواں بین الاقوامی یوگ ڈےایسے وقت میں آیا ہے ، جب دنیا کووڈ-19 سے لڑرہی ہے۔ لیکن پچھلے کچھ ہفتوں میں ڈیجیٹل دنیا میں اس سے متعلق بحث کو دیکھتے ہوئے ایسا نہیں لگتا کہ وبا نے یوگ کے تعلق سے جوش و خروش کم کیا ہے۔

سب سے تسلیم کیا

 اقوام متحدہ کے 21 جون کو آئی ڈی وائی کے طور پر تسلیم کرنے کا اصل مقصد عالمی سطح پر عوامی صحت میں یوگ کی صلاحیت کو نمایاں کرنا تھا۔ اس کے لئے دسمبر 2014 میں اقوام متحدہ جنرل اسمبلی (یو این جی اے) کی آئی ڈی وائی قرارداد کو یاد کیا جاسکتا ہے ۔ یہ قرارداد وزیراعظم نریندر مودی کی پہل پر پیش کی گئی تھی اور اتفاق رائے سے منظور کی گئی تھی، جو بذات خود ایک ریکارڈ تھا۔ 2015 سے آئی ڈی وائی کو پوری دنیا میں صحت کے لئے ایک عوامی تحریک کی شکل میں فروغ ملا ہے۔اس کے بعد سے دنیاکے کونے کونے میں یوگا ڈے کا جشن منایا جانے لگا ۔جس نے یوگا کو مزید مقبول منایا ہے۔دنیا بھر میں توجہ کا مرکز بنا یوگا۔ اس بات کا سب اعتراف کررہے ہیں کہ یوگا ڈے کی مہم نے یوگا کے جنون میں چابی بھر دی ہے۔

 ورچوئل شو اور پیغامات

 وزیر اعظم نریندر مودی کے خطاب کے بعد 15 ممتاز روحانی رہنماوں اور یوگ گرووں کے پیغامات پیش ہوں گے۔ ان میں شری شری روی شنکر، سدگرو جگی واسودیو، ڈاکٹر ایچ آر ناگیندر، شری کملیش پٹیل، ڈاکٹر وریندر ہیگڑے، ڈاکٹر ہمساجی جے دیو، شری او پی تیواری، سوامی چدانند سروستی ، ڈاکٹر چنمے پانڈے، منی شری ساگر مہاراج، سوامی بھارت بھوشن، ڈاکٹر وشواس منڈلک، بہن بی کے شیوانی، شری ایس شریدھرن اورمحترمہ اینٹونیٹ روزی شامل ہیں۔جنہوں نے یوگ کی زندگی پر پڑنے والے مثبت اثرات کا ذکر کیا۔