یوگ اچھی صحت کے خزانے کی گولڈن چابی:نقوی

Story by  اے ٹی وی | Posted by  Shah Imran Hasan | 1 Years ago
یوگ اچھی صحت کے خزانے کی گولڈن چابی:نقوی
یوگ اچھی صحت کے خزانے کی گولڈن چابی:نقوی

 

 

 آگرہ:پوری دنیا کی صحت، بھائی چارے اور خوشحالی کا پرفیکٹ قابل فخر صحت سے متعلق ہندوستان کی انمول نعمت‘‘ہے۔ یوگ اچھی صحت کے خزانے کی ”گولڈن چابی“ ہے اور اچھی صحت ہی انسان کی سب سے بڑی دولت ہے۔

 مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور اورراجیہ سبھا میں ڈپٹی لیڈر مختار عباس نقوی نے فتح پور سیکری میں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا۔

 وزیر موصوف نے کہا کہ وہ خود گزشتہ کئی برسوں سے یوگ کرتے رہے ہیں۔یوگ صرف ورزش ہی نہیں بلکہ یہ صحت سائنس بھی ہے۔ یوگ دماغ کے درمیان رابطہ قائم کرتا ہے۔ یوگ جسم کومضبوطی اور دل کو سکون پہنچاتا ہے۔

  نقوی نے کہا کہ آج سارا عالم پورے جوش و خروش کے ساتھ بین الاقومی یوگ دوس منارہا ہے۔ یہ ہندوستان کے لئے باعث فخر بات ہے۔

 خیال رہے کہ کل بین الاقوامی یوگ دوس کے موقع پر مسٹر نقوی فتح پور سیکری کے تاریخی پنچ محل میں بڑی تعداد میں سماج کے تمام طبقات کے لوگوں کے ساتھ یوگ کریں گے۔

 اس موقع پر فتح پور سیکری کے ممبر پارلیمنٹ مسٹر ہری دوار دوبے، ممبر پارلیمنٹ راج کمار چاہر، ایم ایل اے بابولال چودھری اور ایم ایل اے پرشوتم کھنڈیلوال، اترپردیش اقلیتی امور کے چیئرمین شری اشفاق سیفی اور دیگر عوامی نمائندگان اور مختلف علاقوں کی اہم شخصیات بھی موجود رہیں گی۔