یوگا ڈے:کشمیر سے کنیا کماری تک

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 21-06-2021
صدر جمہوریہ نے کیا یوگا
صدر جمہوریہ نے کیا یوگا

 

 

آواز دی وائس : نئی دہلی

ہندوستان بھر میں یوگا ڈے منایا جارہا ہے۔ کیا شہر اور کیا سرحد۔ہر مقام پر یوگا کی خوشبو پھیلی ہوئی ہے۔کہیں پہاڑوں کی چوٹی پر تو کہیں ریگستان میں۔جہاں نظر ڈالیں گے یوگا ہی یوگا نظر آرہا ہے۔کورونا کے دور کے سبب یوگا کے اجتماعی پروگرام نہیں ہوسکےہیں لیکن جوش وخروش میں کہیں کمی نہیں آئی ہے۔ سب یوگا کی تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کررہے ہیں۔

لداخ میں سطح سمندر سے اٹھارہ ہزار فٹ کی بلندی پر یوگا کیا گیا ۔ 

ملک کے صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے بھی قوم کو یوگا ڈے کی مبارک باد دی ۔ساتھ ہی راشٹر پتی بھون میں یوگا کرتے ہوئے ایک تصویر بھی شیئر کی ہے۔