شب برات میں گھرپرہی عبادت کریں:اروندکجریوال

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 3 Years ago
اروندکجریوال
اروندکجریوال

 

 

نئی دہلی:دہلی کے وزیراعلیٰ اروندکجریوال نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ آپ سب کو عبادت کی رات شب برات مبارک ہو۔ کورونا کی وبا کے تناظر میں ، اس تہوار کو گھر والوں کے ساتھ اپنے گھر پر منائیں اور کورونا کے خلاف تحفظ کے تمام طریقے اپنائیں۔

کجریوال نے ایک دوسرے ٹویٹ میں لکھا کہ گذشتہ کچھ دنوں میں کورونا کیسز میں اضافہ ہوا ہے ، اس کے پیش نظر ، میں اس بار عوامی ہولی پروگراموں میں شرکت نہیں کررہا ہوں۔ آپ سب سے اپیل ہے کہ صرف اپنے کنبے کے ساتھ ہولی منائیں اور ہجوم سے بچیں ، کورونا روک تھام کے اصولوں پر عمل کریں۔