شب برات میں گھرپرعبادت کریں،باہرہجوم نہ کریں:احمدبخاری

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 3 Years ago
 مولانااحمدبخاری
مولانااحمدبخاری

 

 

نئی دہلی. ملک بھر میں مسلسل کورونا کے کیسز بڑھ رہے ہیں ، ایسی صورتحال میں ہولی اور شب برات کے موقع پر جامع مسجد کے شاہی امام نے لوگوں سے گھروں میں رہ کر عبادت کرنے کی اپیل کی ہے۔ دراصل اس بار شب برات 28 اور 29 مارچ کی درمیانی رات میں ہے۔ اس رات بہت سے لوگ قبرستان جاتے ہیں اور مسجدوں میں بھی عبادت کے لئے جاتے ہیں۔ ایسے میں مولانااحمد بخاری کی اپیل کا خاص مطلب ہے۔

جامع مسجد کے شاہی امام احمد بخاری نے ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں کہا ہے کہ 28 مارچ کو شب برات ہے۔ اسی دن ہولی کا تہوار بھی ہے۔ کورونا وائرس بھی آہستہ آہستہ بڑھ رہا ہے۔ دہلی اور دیگر مقامات پر احتیاط کے لئے حکومت کی جانب سے رہنما اصول جاری کردیئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا ، "میں تمام لوگوں سے اپیل کرتا ہوں کہ احتیاط کے طور پر سڑکوں پر ہجوم سے گریز کریں اور شب برات کے موقع پراپنے مکانات میں نماز پڑھیں۔"

اطلاعات کے مطابق دہلی کی جامع مسجد ہر بار کی طرح اس بار شب برات میں رات بھر کھلی نہیں رہے گی۔ عشا کی نماز کے کچھ دہربعد مسجد بند کردی جائےگی۔ ادھر مسجد فتح پوری کی جانب سے بھی نمازیوں کو اطلاع دی گئی ہے کہ رات کو نو بجے مسجد کے دروازے عام لوگوں کے لئے بند کردیئے جائیں گے۔