ایم پی سرکار کے دفاتر میں اگلے تین مہینے کیلئے ہفتے میں پانچ دن کام

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 08-04-2021
سرکار کا بڑا فیصلہ
سرکار کا بڑا فیصلہ

 

 

بھوپال۔ مدھیہ پردیش میں ریاستی حکومت کے سبھی دفاتر اگلے تین مہینوں کیلئے، پیر سے جمعے تک، ہفتے میں پانچ دن کام کریں گے۔

ریاست میں کورونا کے بڑھتے معاملات کے تناظر میں وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان کی قیادت میں ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

ریاستی حکومت کی طرف سے کچھ اضافی بندشوں کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔ ریاست کے سبھی شہری علاقوں میں اگلے حکم تک آج رات دس بجے سے صبح چھ بجے تک رات کا کرفیو نافذ رہے گا اور اگلے حکم تک ہر اتوار تک لاک ڈاﺅن بھی رہے گا۔ چھندواڑہ ضلعے میں 8 اپریل سے اگلے سات دنوں تک رات 8 بجے سے مکمل لاک ڈاﺅن ہوگا۔

اس دوران بدھ کے روز ریاست میں کووڈ انیس کے 4 ہزار 43 معاملوں کی خبر ہے، جبکہ دو ہزار 126 مریض انفیکشن سے شفایاب ہوچکے ہیں۔