دہلی: خاتون کی اجتماعی عصمت دری، 3 گرفتار

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 15-04-2022
 دہلی: خاتون کی اجتماعی عصمت دری، 3 گرفتار
دہلی: خاتون کی اجتماعی عصمت دری، 3 گرفتار

 

 

آواز دی وائس، نئی دہلی

قومی راجدھانی نئی دہلی میں ایک 36 سالہ خاتون کے ساتھ تین افراد نے مبینہ طور پر اجتماعی عصمت دری کی جس کے بعد تمام ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ایک اہلکار نے جمعہ کو یہ اطلاع دی۔

ملزمین کی شناخت نانوین سنگھ بھنڈاری (28)، بشوا موہن آچاریہ (26) اور اکشے تنیجا (30) کے طور پر کی گئی ہے۔

جرم کرنے کے 4 گھنٹے کے اندر ملزمین کو گرفتار کر لیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر آف پولیس (ویسٹ) گھنشیام بنسل نے بتایا کہ پولیس چوکی ماڑی پور میں ایک خاتون کے ساتھ اجتماعی عصمت دری کی اطلاع ملی تھی۔

جس کے بعد پولیس نے پنجابی باغ پولیس اسٹیشن میں تعزیرات ہند کی دفعہ 376D (عصمت دری کی سزا) اور 328 (جرم کے ارادے سے چوٹ پہنچانا) کے تحت ایف آئی آر درج کی۔

مزید تفتیش جاری ہے۔