مالیگاؤں دھماکہ کے گواہ اے ٹی ایس پر لگایا تشدد کا الزام

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 28-12-2021
مالیگاؤں دھماکہ کے گواہ اے ٹی ایس پر لگایا تشدد کا الزام
مالیگاؤں دھماکہ کے گواہ اے ٹی ایس پر لگایا تشدد کا الزام

 


آواز دی وائس، نئی دہلی

سنہ2008 کے مالیگاؤں دھماکہ کیس کے ایک گواہ نے منگل کو اہم انکشافات کئے۔

گواہ نے خصوصی این آئی اے عدالت کو بتایا کہ کیس کی تحقیقات کے دوران اے ٹی ایس نے تشدد کیا تھا۔

انہوں نے عدالت کو یہ بھی بتایا کہ اے ٹی ایس نے انہیں یوگی آدتیہ ناتھ اور آر ایس ایس کے 4 دیگر افراد کا نام لینے پر مجبور کیا تھا۔

خیال رہے کہ 29 ستمبر 2008 کو ممبئی سے تقریباً 200 کلومیٹر دور مالیگاؤں قصبے میں ایک مسجد کے قریب ایک موٹر سائیکل میں دھماکہ ہوا۔ اس میں 6 افراد جاں بحق جبکہ 100 سے زائد زخمی ہوئے۔