کورونا کی لہر:علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے تیرہ اساتذہ کا انتقال

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 27-04-2021
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی

 

 

ریشما،علی گڑھ

گزشتہ 24 گھنٹوں میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے 4 سابق طلبا، سابق و موجودہ اساتذہ کا انتقال ہوگیا جس سے علیگ برادری میں غم کا ماحول ہے۔یونیورسٹی کیمپس سوگ میں ڈوباہواہے۔تمام طبقات کی جانب سے تعزیت کا اظہار کیا جا رہا ہے۔اس سے قبل بھی کچھ اساتذہ کی موت ہوئی ہے،جن کی کل تعدادتیرہ ہے۔ ان اساتذہ کے انتقال پر وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے گہرے دکھ اور صدمے کا اظہار کیا ہے۔

۔ انتقال کرنے والوں میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی اکیڈمی کونسل کے سابق ممبر اور میوزیولوجی شعبہ کے سربراہ ڈاکٹر محمد عرفان بھی شامل ہیں جن کا مختصر علالت کے بعد انتقال ہوگیا۔

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے مرحوم اساتذہ

انتقال کرنے والوں کی فہرست میں آخری نام ڈاکٹرفرقان سنبھلی کا جڑاہے جو شعبہ اردو سے وابستہ تھے اور جواںعمرتھے۔

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر عزیز فیصل کا مختصر علالت کے بعد انتقال ہو گیاجو سینٹر فار ویمنس اسٹڈیزتھے۔

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے ممتاز استاد اور شعبہ تعلیم کے سابق چیئرمین پروفیسر نبی احمد بھی انتقال کرگئے۔وہ ماہر تعلیم اور اعلی صلاحیتوں کے حامل استاد تھے۔

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے سابق طالب علم، راجیہ سبھا کے سابق ممبر اور اے ایم یو کورٹ اور ایگزیکٹو کونسل کے ممبر وسیم احمد کا بھی حال ہی میں انتقال ہوا۔انھیں دل کاروہ پڑاتھا۔

وائس چانسلرپروفیسر طارق منصور نے ان سبھوں کی موت پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسے مسلم یو یونیورسٹی کا بڑا نقصان قراردیا اور مرحومین کے اہلخانہ کے ساتھ تعزیت کی۔

انھوں نے ڈاکٹر محمد عرفان کونہایت فرض شناس، باہمت اور بہترین استادقراردیا جب کہ ڈاکٹر فیصل کی قبل ازوقت موت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس سے پوری اے ایم یو برادری کا نقصان ہواہے۔ وہ ایک ممتاز اور با اثر محقق اور استاد تھے.

واضح ہوکہ گزشتہ ہفتہ بھی اے ایم یوکے کچھ اساتذہ کی موت ہوئی تھی جن میں پروفیسر احسان اللہ فہد،پروفیسر سعید الظفر، (اے ایم یو) کے بوائز پالی ٹیکنیک میں لیدر اور فٹ ویئر ٹکنالوجی کے انچارج سعید الزماں،بوائز پالی ٹیکنیک کے سابق پرنسپل پروفیسر اقبال علی کا انتقال مختصر علالت کے بعد ان کی آبائی شہر کانپور میں ہو گیا۔

اے ایم یو کے شعبہ اردو میں نامور نقاد اور سینئر فیکلٹی ممبر پروفیسر مولا بخش انصاری کا بھی انتقال ہوگیا۔ ان کی عمر 59 سال تھی۔

اے ایم یو کمپیوٹر سائنس ڈیپارٹمنٹ میں سینئر ٹیچر اور او ایس ڈی ڈویلپمنٹ پروفیسر جمشید صدیقی کی بھی کورونا کی وجہ سے جواہر لال نہرو میڈیکل کالج میں موت ہوگئی۔

ان کی عمر 53 سال تھی۔

اے ایم یو سے ریٹائرڈ فیکلٹی ممبر ، پروفیسر ہمایوں مراد (شعبہ حیاتیات)بھی اس دنیا سے رخصت ہوگئے۔

شعبہ ریاضی کے معروف ریٹائرڈ فیکلٹی ممبر پروفیسر محمد زبیر احمد خان کا بھی کورونا کی وجہ سے انتقال ہوگیا۔

انگریزی کے ایک ریٹائرڈ استاد ، پروفیسر رضوان حسین کا لکھنؤ میں انتقال ہوگیا۔

اے ایم یو کے سابق طالب علم ڈاکٹر عبد اللہ غازی کاامریکہ میں انتقال ہوگیا۔

(ایجنسی ان پٹ)