سرمائی اجلاس: دونوں ایوانوں میں ہنگامہ ،کارروائی ٹھپ

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
سرمائی اجلاس: دونوں ایوانوں میں ہنگامہ ،کارروائی ٹھپ
سرمائی اجلاس: دونوں ایوانوں میں ہنگامہ ،کارروائی ٹھپ

 

 

نئی دہلی: پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس آج سے شروع ہو گیا ہے۔ لوک سبھا کے بعد راجیہ سبھا کی کارروائی بھی اپوزیشن کے ہنگامے کی وجہ سے ملتوی کرنی پڑی۔ لوک سبھا کی کارروائی دوپہر 12 بجے تک اور راجیہ سبھا کی کارروائی 12:19 بجے تک ملتوی کر دی گئی ہے۔ اپوزیشن نے کسانوں، مہنگائی اور تیل کی قیمتوں کے معاملے پر حکومت کو گھیرنے کی حکمت عملی بنا لی ہے۔ اس کے ساتھ ہی حکومت سیشن کے پہلے دن لوک سبھا میں تین زرعی قوانین کو منسوخ کرنے کا بل پیش کرے گی۔

- پارلیمنٹ کا یہ اجلاس 29 نومبر سے 23 دسمبر تک چلے گا۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے حال ہی میں تین زرعی قوانین کو واپس لینے کے فیصلے کا اعلان کیا تھا اور اس کے بعد مرکزی کابینہ نے ان تینوں قوانین کو منسوخ کرنے کے بل کو منظوری دی تھی۔ اس کے علاوہ حکومت اس پورے اجلاس میں تقریباً 30 بل پیش کرنے جا رہی ہے، جن میں کرپٹو کرنسی، بجلی، پنشن، مالیاتی اصلاحات اور بینکنگ قانون سے متعلق بل شامل ہیں۔