کشمیر: حریت کانفرنس پر لگ سکتی ہے پابندی

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 23-08-2021
 سید علی شاہ گیلانی
سید علی شاہ گیلانی

 

 

آوازدی وائس، سری نگر

جموں و کشمیر میں سرگرم علیحدگی پسند تنظیم حریت کانفرنس کے دونوں دھڑوں کے خلاف غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام ایکٹ (یو اے پی اے) کے تحت کارروائی کی جا سکتی ہے۔

یہ تنظیم گزشتہ دو دہائیوں سے جموں و کشمیر میں سرگرم ہے۔
ایک حالیہ تحقیقات میں دہشت گردی کی مالی معاونت میں حریت کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

حکام کے مطابق پاکستانی اداروں میں کشمیری طلباء کو ایم بی بی ایس کی نشستیں الاٹ کرنے میں بھاری رقم لی گئی ہے۔

یہ رقم حریت سے وابستہ لوگوں نے جمع کی تھی اور اس کا استعمال دہشت گرد تنظیموں کو فنڈنگ ​​کے لیے کیا جا رہا تھا۔

خیال رہے کہ گذشتہ اتوار کو اردو اور انگریزی میں تحریک حریت کا سائن بورڈ سید علی شاہ گیلانی کے دفتر حیدر پورہ کے مضافاتی علاقے سے ہٹا دیا گیا ہے۔

اس کے بعد بات واضح ہو گئی ہے کہ علیحدگی پسند تنظیم کے خلاف حکومت کی جانب سے کوئی بڑی کارروائی ہو سکتی ہے۔