طالبان کے تعلق سے حکومت کی پالیسی کی حمایت : سلمان حسینی ندوی

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 01-09-2021
مولاناسلمان حسینی ندوی
مولاناسلمان حسینی ندوی

 

 

آواز دی وائس، رامپور

  دارالعلوم ندوۃ العلماء کے سابق لیکچرار مولانا سلمان حسینی ندوی نے طالبان اور افغانستان کے مسئلے پر کہا کہ طالبان کے حوالے سے حکومت کی پالیسی جو بھی ہوگی،وہ اس کے ساتھ ہیں۔

مولاناسلمان حسینی ندوی نے افغانستان میں طالبان حکومت کے ساتھ ہندوستان کے تعلقات کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ افغانستان کے حالات کا فیصلہ افغان کریں گے۔

اس کے ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت طالبان کے حوالے سے جو بھی فیصلہ کرے گی ہم اس کی حمایت کریں گے۔

انھوں نے کہا کہ اگر ہماری حکومت طالبان کے ساتھ تعلقات قائم کرتی ہے تو ہم ان تعلقات کا اظہار بھی کریں گے۔

اور اگر ہماری حکومت کو لگتا ہے کہ ہمیں ان سے نمٹنا ہے تو ہم بھی ایسا ہی کریں گے، ہم اس معاملے میں حکومت کے ساتھ ہیں۔

مولانا نے کہا کہ دنیا کے دیگر ممالک نے بہتر تعلقات اور سفارتی تعلقات کے پیش نظر طالبان کے ساتھ مذاکرات کیے ہیں۔

توقع ہے کہ طالبان کے ساتھ ہندوستان کے تعلقات میں بھی بہتری آئے گی۔

یہ بات انہوں نے ریاست اترپردیش کے ضلع رام پور میں ایک پروگرام کے دوران کہی۔

مولانا سلمان ندوی نے مزید کہا کہ یورپ، امریکہ، روس اور چین وغیرہ کہہ رہے ہیں کہ طالبان جو کہہ رہے ہیں اس پر عمل کریں گے، توان ممالک کو طالبان کے ساتھ تعاون کرنا چاہیے۔

سلمان ندوی نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ ہندوستان بھی طالبان کے ساتھ بہتر تعلقات قائم کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ ہندوستان نے افغانستان میں بہت زیادہ سرمایہ کاری کی ہے، اس لیے ہندوستان اور طالبان کے درمیان باہمی تعاون متوقع ہے۔

قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ مولانا سلمان حسینی ندوی ایک تقریب میں شرکت کے لیے رام پور پہنچے تھے۔

اس دوران انہوں نے شمس نوید ہال میں ضلع کی نمایاں شخصیات کےدرمیان خطاب کیا۔