اقلیتی کمیشن میں سات میں سے چھ عہدے خالی کیوں: دہلی ہائی کورٹ

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 16-02-2021
اقلیتی کمیشن میں سات میں سے چھ عہدے خالی کیوں: دہلی ہائی کورٹ
اقلیتی کمیشن میں سات میں سے چھ عہدے خالی کیوں: دہلی ہائی کورٹ

 

 نئی دہلی

دہلی ہائی کورٹ نے مرکزی حکومت سے پوچھا کہ قومی اقلیتی کمیشن میں سات میں سے چھ عہدے اکتوبر 2020 سے خالی کیوں ہیں؟ جسٹس پرتبھا ایم سنگھ کی واحد رکنی بینچ نے خالی عہدوں کو بھرنے کی دخواست کرنے والی عرضی پر وزارت اقلیتی امور کو 10 دن میں اسٹیٹس رپورٹ داخل کرنے کی ہدایت دی ہے۔ عرضی گذر ابھے رتن بدھ نے دعویٰ کیا کہ موجودہ صورتحال کے سبب ان کے بدھ اقلیتی برادری کے تحفظ اور مفاد متاثر ہو رہے ہیں۔

انہوں نے دلیل دی کہ ایک مناسب فورم کے بغیر کمیشن اقلیتی برادریوں کے مسائل حل کرنے کی استعداد نہیں رکھتا۔ ایڈیشنل سالسٹر جنرل چیتن شرما نے جواب دہدنگان کی فہرست میں وزیراعظم کے دفتر (پی ایم او) کا نام ہونے پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ تقرری کے عمل میں پی ایم او کا کوئی کردار نہیں ہے جس کے بعد عدالت نے فہرست سے پی ایم او کا نام حذف کر دیا۔

مقدمے کی اگلی سماعت آٹھ مارچ کو ہوگی۔

(ایجنسی انپٹس)