آنندمہندراکیوں کررہے ہیں معذوررکشہ والے کی تلاش؟

Story by  غوث سیوانی | Posted by  [email protected] | Date 30-12-2021
آنندمہندراکیوں کررہے ہیں معذوررکشہ والے کی تلاش؟
آنندمہندراکیوں کررہے ہیں معذوررکشہ والے کی تلاش؟

 

 

نئی دہلی: دارالحکومت دہلی میں ہاتھ پیروں سے معذور رکشہ ڈرائیور کو معروف بزنس گروپ ’’مہندرا اینڈ مہندرا‘‘ نے ملازمت کی پیش کش کردی۔

انٹرنیٹ پر رکشہ ڈرائیور کی ویڈیو دیکھ کر بزنس ٹائیکون آنند مہندرا نے رکشہ ڈرائیور کی تلاش شروع کروادی۔

 

انہوں نے لکھا کہ وہ اس شخص کی بہادری سے متاثر ہوئے ہیں، جو انتہائی جواں مردی سے معذوری کا مقابلہ کرتا ہے۔

 

بزنس مین نے اپنی ایک کمپنی مہندرا لاجسٹک کے اسٹاف سے کہا کہ اسے تلاش کرکے بزنس ایسوسی ایٹ کی جاب دی جائے۔ (ایجنسی)