کوروناسے والدین کو کھونے والے بچوں کی فیس کون اداکرے؟سپریم کورٹ نے کیاکہا؟

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 27-08-2021
سپریم کورٹ نے کیاکہا؟
سپریم کورٹ نے کیاکہا؟

 

 

نئی دہلی

سپریم کورٹ نے مارچ 2020 سے کورونا کی وجہ سے یتیم بچوں کو بڑی راحت دی ہے۔ عدالت نے ریاستوں سے کہا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ "ان بچوں کی تعلیم متاثر نہ جنہوں نے والدین کویاان میں سے کسی ایک کو کھو دیا ہے۔

سرکاریں، پرائیویٹ اسکولوں سے کہیں کہ وہ ایسے بچوں کی فیسیں معاف کریں۔ ورنہ ان کی آدھی فیس کا خرچ برداشت کریں۔ 'سپریم کورٹ نے کورونا کے دوران یتیم اور بے سہارا ہونے والے بچوں کا ازخود نوٹس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

نیشنل کمیشن فار پروٹیکشن آف چائلڈ رائٹس (این سی پی سی آر) نے جسٹس ایل ناگیشور راؤ اور جسٹس انیرودھا بوس کی بنچ سے کہا ، "ملک میں تقریبا ایک لاکھ بچے ہیں جنہیں مدد کی ضرورت ہے۔

مارچ 2020 سے اب تک 8،161 بچے یتیم ہو چکے ہیں۔ جبکہ 92،475 بچے ہیں جنہوں نے والدین میں سے ایک کو کھو دیا ہے۔ اس پر جسٹس راؤ نے حکومت سے پوچھا ، 'ایسے بچوں کو پی ایم کیئرز فنڈ سے کیا مدد مل رہی ہے؟'

پھر جسٹس راؤ نے پوچھا ، 'کیا ایسے بچوں کی تعلیم کے لیے فنڈ سے رقم جاری کی جا سکتی ہے؟' اس پر بھاٹی نے پوچھا حکومت ہدایات حاصل کرے اور معلومات دے۔