کورونا اموات پر ڈبلیو ایچ او کا دعوی۔ ہندوستان نے کیا سخت اعتراض

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 06-05-2022
کورونا اموات پر ڈبلیو ایچ او کا دعوی۔ ہندوستان نے کیا سخت اعتراض
کورونا اموات پر ڈبلیو ایچ او کا دعوی۔ ہندوستان نے کیا سخت اعتراض

 

 

نئی دہلی: ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) نے دعویٰ کیا ہے کہ ہندوستان میں کورونا سے 47 لاکھ اموات ہوچکی ہیں۔ جبکہ ہندوستان میں کوویڈ 19 سے ہونے والی کل اموات کا سرکاری اعداد و شمار 5.2 لاکھ کے قریب ہے۔ جس پر ہندوستان نے سخت اعتراض کیا ہے۔ جو دعوی کیا گیا ہے وہ ہندوستان کے سرکاری اعداد و شمار سے تقریباً 10 گنا زیادہ ہے۔ ڈبلیو ایچ او نے جمعرات کو یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ دنیا بھر میں تمام ممالک کی طرف سے دیے گئے اعداد و شمار سے 2020-2021 میں کورونا سے 1 کروڑ 49 لاکھ زیادہ اموات ہوئی ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ 84 فیصد اموات صرف جنوب مشرقی ایشیا، یورپ اور امریکہ میں ہوئی ہیں۔ ڈبلیو ایچ او کے اعداد و شمار پر، صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کے اعلیٰ سرکاری ذرائع نے کہا، "ہمیں اس ڈیٹا پر اعتراض ہے، ڈبلیو ایچ او کے ماڈل، ڈیٹا اکٹھا کرنے، ڈیٹا کے ذرائع، عمل (طریقہ کار) پر ایک سوال ہے۔" ہم خاموش نہیں رہیں گے، ہم تمام سرکاری چینل استعمال کریں گے اور اس ڈیٹا کے اعتراض کو ایگزیکٹو بورڈ کے سامنے رکھیں گے۔

  ڈبلیو ایچ او کا اندازہ ہے کہ پچھلے دو سالوں میں تقریبا ۔۔۔ کروڑ لوگوں نے یا تو کورونا وائرس یا ہیلتھ سسٹم پر پڑے اس کے اثر کی وجہ سے اپنی جانیں گنوائی ہیں ۔ یہ ممالک کے ذریعہ مہیا کرائے گئے آفیشیل اعداد و شمار کے مطابق 60 لاکھ اموات سے دوگنے سے زیادہ ہے ۔ زیادہ تر اموات جنوب مشرقی ایشیا، یورپ اور امریکہ میں ہوئیں۔ اس رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ہندوستان میں کورونا سے 47 لاکھ اموات ہوئی ہیں۔

 

 

حالانکہ ڈبلیو ایچ او کے ان اعداد و شمار پر ہندوستان نے سخت اعتراض کیا ہے۔ ڈبلیو ایچ او کے سربراہ ٹیڈروس ایڈنام گیبریئس نے اس اعداد و شمار کو "سنگین" بتاتے ہوئے کہا کہ اس سے ممالک کو مستقبل میں صحت کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے اپنی صلاحیتوں میں مزید سرمایہ کاری کرنے کی ترغیب ملنی چاہئے۔ ع

 ادارہ کی جانب سے جاری اعداد و شمار پر ہندوستانی حکومت نے سخت اعتراض کیا ہے۔ حکومت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ڈبلیو ایچ او نے ہندوستان کے خدشات کو مناسب طریقے سے دور کئے بغیر ہی اضافی شرح اموات تخمینہ جاری کیا ہے ۔

ہندوستان نے کہا کہ ان اعداد و شمار کو جاری کرنے کے لئے جن ماڈلوں کی ویلڈیٹی اور جس ڈیٹا میتھولاجی کا استعمال کیا گیا ہے ، وہ مشتبہ ہے ہندوستان نے کہا کہ 17 ریاستوں کی بنیاد پر اعداد و شمار جاری کیا گیا تو 17 ریاستوں کا انتخاب کس بنیاد پر کیا گیا؟ ہمارے لگاتار پوچھنے پر 4 ماہ بعد ان ریاستوں کے نام بتائے گئے۔ تاہم کب تک یا کس وقت تک کا ڈیٹا ڈبلیو ایچ او نے لیا ، یہ جانکاری دنہیں دی ۔