ڈبلیو ایچ او کا ڈیٹا اور کانگریس کا بیٹا دونوں غلط: بی جے پی

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | 1 Years ago
 ڈبلیو ایچ او کا ڈیٹا اور کانگریس کا بیٹا دونوں غلط: بی جے پی
ڈبلیو ایچ او کا ڈیٹا اور کانگریس کا بیٹا دونوں غلط: بی جے پی

 


 آواز دی وائس،نئی دہلی

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے جمعہ کو کانگریس لیڈر راہل گاندھی پر کورونا سے مرنے والوں پر سیاست کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ "ڈبلیو ایچ او کا ڈیٹا اور کانگریس کا بیٹا دونوں ہی غلط ہیں"۔

بی جے پی کے ہیڈکوارٹر میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں پارٹی کے ترجمان سمبت پاترا نے کہا کہ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کا ہندوستان میں وبائی امراض کی وجہ سے ہونے والی اموات کا تخمینہ لگانے کا طریقہ کار "غلط" تھا اور ہندوستانی حکومت نے اس تنظیم پر اپنا اعتراض ظاہر کیا تھا۔

پاترا نے کہا کہ مسٹر راہل گاندھی نے 2014 سے مسلسل وزیر اعظم نریندر مودی کی شبیہ کو خراب کرنے کی کوشش کی ہے اور اس عمل میں انہوں نے ہندوستان کی شبیہ کو نقصان پہنچایا ہے۔

انہوں نے کہاکہ "ہندوستان میں پیدائش اور اموات کے اندراج کا ایک مضبوط نظام ہے۔

ڈبلیو ایچ او کا ڈیٹا اور کانگریس کا بیٹا دونوں غلط ہیں۔

راہل گاندھی نے اس سے قبل ڈبلیو ایچ او کی رپورٹ پر حکومت پر حملہ کیا تھا جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ہندوستان میں کورونا سے 47 لاکھ افراد کی موت ہوئی ہے۔

راہل گاندھی نے کہا تھاکہ ’’سائنس جھوٹ نہیں بولتی، وزیر اعظم مودی بولتے ہیں‘‘۔ راہل گاندھی نے مطالبہ کیا تھا کہ حکومت کورونا سے مرنے والوں کے لواحقین کو 4 لاکھ روپے دے کر ان کی مدد کرنی چاہئے۔