شاہی خاندان کے کن افراد کی تصاویر اچھی آتی ہیں؟

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 13-12-2021
شاہی خاندان کے کن افراد کی تصاویر اچھی آتی ہیں؟
شاہی خاندان کے کن افراد کی تصاویر اچھی آتی ہیں؟

 


لندنبرطانوی شاہی خاندان کے تمام افراد میں سے شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل کی سب سے زیادہ اچھی تصاویر آتی ہیں۔

ذرائع کے مطابق فوٹوگرافی کے ماہرین کا کہنا ہے کہ شاہی خاندان کے تمام افراد میں سے شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل کے چہرے سب سے زیادہ فوٹوجینِک( یعنی جس کی تصاویر اچھی آتی ہوں ہیں۔

فوٹوگرافی کی ایک کمپنی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ’جب بات رومانس اورجذبات کی ہو تو شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل ایک مثال ہیں۔

awazthevoice

ہیری اور ان کی اہلیہ

انہوں نے کہا کہ وہ مسلسل یہ بات ثابت کرتے ہیں کہ زندگی میں میڈیا کی نظروں کا مرکز بنے رہنا ان کے لیے محبت اور خوشی سے ذیادہ اہم نہیں ہے۔

 انہوں نے کہا کہ’میگھن مارکل آج دنیا کی بااثر خواتین میں سے ایک ہیں۔ میگھن اور شہزادہ ہیری کی سوشل میڈیا پر موجودگی بھی بہت متاثر کن ہے۔ شاہی جوڑے میں اپنے خیراتی کام اور دنیا کو ایک بہتر جگہ بنانے کی خواہش کے ذریعے حقیقی تبدیلی کو سامنے لانے کی صلاحیت ہے‘۔

awaz

ملکہ الزابیتھ کے ہمراہ میگھن مارکل 

انہوں نے مزید کہا کہ ’ہیری اور میگھن کے پاس شاہی خاندان میں اب کوئی سرکاری عہدہ نہیں ہے‘۔

تاہم، یہ واضح ہے کہ وہ، مرحومہ شہزادی ڈیانا کی طرح دل کے شاہی ہیں اور دنیا بھر میں لوگ ان سے دل کی گہرائیوں سے محبت کرتے ہیں۔