نصیر الدین شاہ کب ہونگے ڈسچارچ؟

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 01-07-2021
نصیر الدین شاہ
نصیر الدین شاہ

 

 

ممبئی:بالی ووڈ کے مایہ ناز اداکار نصیر الدین شاہ کونمونیا کےعلاج کے لیے ہندو جا اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔اب ایک یا دو دن میں انہیں گھر جانے کی اجازت مل جائے گی۔

نصیرالدین شاہ کی سیکریٹری کا کہنا ہے کہ اب اداکار کی طبیعت پہلے سے کافی بہتر ہے اور انہیں متوقع طور پر جمعہ تک اسپتال سے ڈسچارج کردیا جائے گا۔

 نصیرالدین شاہ کی اہلیہ اداکارہ رتنا پاٹھک شاہ نے بھارتی میڈیا کو بتایا ہے کہ اب ان کے شوہر کی طبیعت پہلے سے کافی بہتر ہے اور انہیں جلد ڈسچارج بھی کردیا جائے گا۔

 اسپتال میں نصیرالدین شاہ کے پاس ان کی اہلیہ اداکارہ رتنا پاٹھک شاہ کے ہمراہ بچےبھی موجود ہیں۔

 خیال رہے کہ نصیرالدین شاہ گزشتہ دو دن سے طبی نگرانی کے لیے اسپتال میں ہیں، اداکار میں نمونیا کی تشخیص ہوئی ہے۔

علاج کے دوران ان کے پھیپھڑوں میں غیر معمولی چیز بھی دیکھی گئی جس کے باعث انہیں فوراً ہی اسپتال میں داخل کیا گیا۔