جب مسلمانوں نے تقسیم کے خلاف جناح پر حملہ کیا

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | 2 Years ago
جب مسلمانوں نے تقسیم کے خلاف جناح پر حملہ کیا
جب مسلمانوں نے تقسیم کے خلاف جناح پر حملہ کیا

 


ثاقب سلیم، نئی دہلی

تاریخ کے اس لمحے کو یاد کیجئے جب 9 جون 1947 کو مسلم لیگ کے رہنما انگریزی حکومت کی طرف سے تجویز کردہ مذہبی خطوط پر ہندوستان کی تقسیم کے منصوبے کو رسمی طور پر قبول کرنے کے لیے امپیریل ہوٹل ، دہلی میں ایک میٹنگ کر رہے تھے۔

اجلاس میں قرارداد منظور ہونے کے فورا بعد 'خاکسار تحریک' سے تعلق رکھنے والے پچاس کے قریب مسلح افراد امریکی فوج کی جیپوں میں ہوٹل میں داخل ہوئے۔ چاقو ، خنجر ، ریوالور ، رائفلیں اور دیگر ہتھیار 'فری فار آل فائٹ' میں استعمال ہوئے تھے۔

خاکسار، جناح کو قتل کرنا چاہتے تھے کیونکہ جناح تقسیم ہند کے حق میں تھے اور ان کے پرتشدد مطالبے کی وجہ سے ہندوستان تقسیم ہو رہا تھا جب کہ خاکسار ہندوستان کو متحدد رکھنا چاہتے تھے۔

مسلم لیگی محافظوں نے جناح کو حملہ آوروں سے بچانے کے لیے انہیں گھیر لیا کیونکہ پولیس نے حملے کو روکنے کے لیے آنسو گیس کے گولے داغے۔ کئی لیگ گارڈز شدید طور پر زخمی ہوئے جب کہ ایک خاکسار کا فرد زخمی ہوا تھا۔

لیگ گارڈز کی کوششوں سے جناح کی جان بچائی گئی اور حملہ ناکام بنا دیا گیا۔ اس نے ہوٹل کی لابی میں مسلم لیگ کی منظور کردہ قرارداد پڑھی اور سب کی آنکھوں میں آنسو آگئے۔ چند گھنٹوں کے اندرانگریز پولیس نے خاکسار تحریک کے رہنما عنایت اللہ خان یا علامہ مشرقی کو گرفتار کرنے کے لیے دہلی میں سرچ آپریشن شروع کیا۔

خیال رہے کہ اس سے کچھ سال پہلے 1943 میں رفیق صابر مجانگوی نے جناح کو ان کی ممبئی رہائش گاہ پر قتل کرنے کی کوشش کی۔ اس وقت بھی مسلم لیگ نے الزام لگایا تھا کہ اسے علامہ مشرقی نے بھیجا تھا، وہیں اس الزام کو علامہ نے مسترد کردیا۔

خاکسار تحریک کی بنیاد 1930 میں عنایت اللہ خان نے رکھی تھی ، انہوں نے آکسفورڈ یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کرنے والے ہندوستانی مسلمان تھے۔

تحریک میں شامل ہونے والے ارکان کو اپنے خون سے دستخط کرنے پڑے۔ اس کے علاوہ ارکان کو حلف اُٹھاتے ہوئے کہنا پڑا تھا کہ میں مخلصانہ طور پر قائد کے حکم پراپنی جان قربان کرنے کا وعدہ کرتا ہوں اور اگر میں نافرمانی کروں گی تو میں جہنم میں جانے کا مستحق ہوں گا۔

انگریزی میڈیا اور حکومت نے ان کی تنظیم کو 'فاشسٹ' قرار دیا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ 1939 میں مغربی ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی کہ ہندوستان ، افغانستان ، عراق اور ایران کے افراد اس تحریک کے رکن تھے۔ اس وقت خاکسار تحریک کے ارکان کی تعداد چار لاکھ کے قریب تھی۔ ان سب افراد نے اپنے خون سے حلف اُٹھایا تھا۔

یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ علامہ عنایت اللہ مشرقی نے خواتین کو بھی اپنی تحریک میں شامل کیا تھا۔

ستمبر 1942 میں ، کانگریس قیادت کی گرفتاری کے ایک ماہ بعد برطانوی حکومت نے اس تحریک پر پابندی عائد کردی تھی کیونکہ یہ خیال کیا جاتا تھا کہ خاکسار ہندوستان کی آزادی کی جدوجہد کے رہنماؤں کو آزاد کرنے کے لیے ملک بھر کی جیلوں پر حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

علامہ نے اپنے پیروکاروں کو ہدایت دی کہ وہ وردی پہننا چھوڑ دیں اور ملک کے اندر سے خفیہ جنگ کی کوششوں کے لیے تیار رہیں۔

برطانیہ کی شاہی حکومت نے علامہ مشرقی کو ایسا خطرہ سمجھا کہ 24 ستمبر 1942 کو قانون ساز اسمبلی نے سنجیدگی سے بحث ہوئی کہ کیا علامہ مشرقی کی خاکسار تحریک ہی ہٹلر کو عسکری خطوط پر نازی پارٹی بنانے کے خیال کی طرف لے گئی۔ بہت سے اراکین اسمبلی کا خیال تھا کہ علامہ ہی کا ذہن اس طرح کی فاشسٹ تنظیموں کے پیچھے کام کررہا تھا۔

علامہ مشرقی ایک ہندوستانی مجاہد آزادی تھے، جنہوں نے انگریزوں کو ہندوستان سے بے دخل کرنے اور ان لوگوں کے خلاف ہتھیار اٹھائے جو ہندوستان کو تقسیم کرنا چاہتے تھے۔