بارہویں کے امتحانات کب؟ کس نے کیا کہا؟

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 23-05-2021
تمثیلی تصویر
تمثیلی تصویر

 

 

نئی دہلی

سی بی ایس ای 12 ویں کا امتحان کب ہوگا۔ اس سلسلے میں ایک مٹینگ ہوئی۔

تمام ریاستوں نے کہا کہ وہ امتحان کے لئے تیار ہیں جب کہ ، دہلی کے نائب وزیر اعلی نے کہا - پہلے بچوں کوویکسین لگے،پھر امتحان ہو۔ میٹنگ میں ، راج ناتھ سنگھ نے امتحان سے متعلق تمام ریاستوں سے تحریری جواب طلب کیا ہے۔

ریاستوں کے وزیر تعلیم کو دو دن میں تحریری جواب بھیجنا پڑے گا۔ تمام ریاستوں سے جواب ملنے کے بعد ، حتمی فیصلہ 30 مئی کو اجلاس کے بعد کیا جائے گا۔ سی بی ایس ای کے 12 ویں بورڈ امتحان کے حوالے سے وزیر دفاع راجناتھ سنگھ کی سربراہی میں آج ایک اعلی سطحی اجلاس ہوا۔

میٹنگ میں تمام ریاستوں کے وزیر تعلیم نے کہا کہ ایک امتحان ہونا چاہئے ، حالانکہ دہلی کے وزیر تعلیم منیش سسوڈیا نے کہا کہ پہلے طلباء کوپہلے ویکسین لگے ، پھر اس کے بعد بھی امتحان ہونا چاہئے۔

منیش سیسودیا نے کہا کہ 12 ویں جماعت کے 95 فیصد طلباء کی عمر 17.5 سال سے زیادہ ہے ، مرکز کو ماہرین سے بات کرنی چاہئے کہ آیا انہیں ویکسین دی جاسکتی ہے۔ انہوں نے مرکز کو بتایا کہ طلباء کو ویکسین سے پہلے 12 ویں کلاس بورڈ کے امتحانات کروانا بڑی غلطی ہوگی۔

اس مٹینگ میں راج ناتھ سنگھ ، مرکزی وزیر تعلیم رمیش پوکھریال نشنک ، مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی ، پرکاش جاوڈیکر کے علاوہ تمام ریاستوں اور مرکزی علاقوں کے وزیر تعلیم ، سکریٹری تعلیم نے شرکت کی۔