واٹس ایپ :رازداری پایسی سرکاری قانون و ضوابط کی خلاف ورزی۔حکومت ہند

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 18-05-2021
دباو میں وائس ایپ
دباو میں وائس ایپ

 

 

آواز دی وائس :نئی دہلی

مرکز نے دلی ہائی کورٹ سے کہا ہے کہ وہ واٹس ایپ کی رازداری سے متعلق نئی پایسی کو بھارتی اطلاعاتی ٹیکنالوجی کے قانون و ضوابط کی خلاف ورزی کے طور پر دیکھتا ہے۔ حکومت نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو اس سلسلے میں تصدیق کرنے کی خاطر وضاحت کرنے کے لیے ہدایات دینے کی درخواست کی۔ حکومت کادعوی چیف جسٹس ڈی۔این۔پٹیل اور جسٹس جیوتی سنگھ کی بینچ کے سامنے اس وقت پیش کیا گیا جب بینچ واٹس ایپ کی رازداری سے متعلق نئی پالیسی کو چیلنج کرنے والی کئی عذرداریوں کی سماعت کر رہا تھا۔

پلیٹ فارم کے مطابق 15مئی سے اِس پالیسی کا اطلاق ہوگیا ہے اور اسے ملتوی نہیں کیا گیا ہے۔ واٹس ایپ نے عدالت کو بتایا کہ جبکہ اس کی رازداری سے متعلق نئی پالیسی کا آغاز پندرہ مئی سے ہوگیاہے لیکن اُن صارفین کے واٹس ایپ اکاﺅنٹس ڈیلیٹ نہیں کے جائیں گے جنہوں نے اس کو تسلیم نہیں کیا ہے اور ان کی اس بات کے لیے حوصلہ افزائی کی جائے گی کہ وہ نئی پالیسی کو اختیار کریں۔