کرکٹ اوراسلام کیا تعلق؟: پاکستانی وزیر پاگل ہوگیا ہے۔اویسی

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 28-10-2021
کرکٹ اوراسلام کیا تعلق؟: پاکستانی وزیر پاگل ہوگیا ہے۔اویسی
کرکٹ اوراسلام کیا تعلق؟: پاکستانی وزیر پاگل ہوگیا ہے۔اویسی

 

 

مظفر نگر : اے آئی ایم آئی ایم کے صدر اسد الدین اویسی نے پاکستان کے وزیر داخلہ شیخ رشید کو منہ توڑ جواب دیا ہے۔ اویسی نے کہا کہ ہمارے پڑوسی ملک کا ایک وزیر پاگل ہے۔ انہوں نے کرکٹ میں ہندوستان سے جیت کو اسلام کی فتح قرار دیا۔ اللہ کا شکر ہے کہ ہمارے لوگ وہاں نہیں گئے ورنہ ان پاگلوں کو دیکھنا پڑتا۔ اسلام کا کرکٹ سے کیا تعلق ہے؟

 ان کا مزید کہنا تھا کہ 'شرم نہیں آتی ہے تم اپنا ملک (پاکستان) چین کے پاس گروی رکھو اور اسلام کی بات کرو۔ اس چین کو جس نے بیس لاکھ مسلمانوں کو قید کر رکھا ہے۔ جنہیں زبردستی خنزیر کھلایا جا رہا ہے۔ آپ ملیریا کی دوا بھی نہیں بنا سکتے، موٹرسائیکل کے ٹائر بھی نہیں بنا سکتے، بھارت بہت آگے ہے، اس لیے ہمارے ساتھ گڑبڑ نہ کریں۔'

 

   انہوں نے کہا کہ پہلے میرٹھ، پھر ہاشم پورہ اور پھر ملیانہ میں فسادات میں کتنے لوگ مارے گئے؟ اس کے بعد 2013 میں مظفر نگر میں فسادات ہوئے تھے۔ آج سیاسی جماعت مسلمانوں کو ان فسادات کی یاد دلا کر ووٹ لیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ یہاں ووٹ ڈالنے نہیں آئے۔ وہ عوام کو انصاف دلانے اور اپنی سیاسی طاقت بڑھانے آئے ہیں۔  مسلمان کب تک قالین بچھائے گا، اب سیاسی تاج سجانے کا وقت ہے۔

 اویسی نے وعدہ کیا کہ وہ مسلمانوں کو جمہوری طریقے سے انصاف دلائیں گے۔ فساد نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کو سیاسی قوت بننا ہے۔ کب تک ہم ایس پی، بی ایس پی، کانگریس اور آر ایل ڈی کے لیے قالین بچھاتے رہیں گے۔ اب سیاسی تاج سر پر سجانے کا وقت ہے۔ آج آپ کی پارٹی مجلس اتحاد المسلمین کو ووٹ دینے کا وقت ہے۔ اویسی نے کہا کہ ان کی زندگی کا مقصد مسلمانوں کی سیاسی طاقت کو بڑھانا ہے۔