پلیٹ فارم ٹکٹ کی قیمت50 روپے کر دی گئی

Story by  اے ٹی وی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 22-10-2022
پلیٹ فارم ٹکٹ کی قیمت50 روپے کر دی گئی
پلیٹ فارم ٹکٹ کی قیمت50 روپے کر دی گئی

 

 

نئی دہلی : تہوار کے موسم میں ریلوے اسٹیشنوں پر بھیڑ کے پیش نظر اور ریلوے احاطے میں مسافروں کی تعداد کو کنٹرول کرنے کے لیے ریلوے نے پلیٹ فارم ٹکٹ مہنگا کر دیا ہے۔

 مغربی ریلوے کے ممبئی سنٹرل ڈویژن کے منتخب اسٹیشنوں پر پلیٹ فارم ٹکٹ کی قیمت میں اضافہ کیا گیا ہے۔ ویسٹرن ریلوے نے کہا کہ اس مدت کے دوران 31 اکتوبر 2022 تک پلیٹ فارم ٹکٹ کی شرح 10 روپے سے بڑھا کر 50 روپے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ویسٹرن ریلوے سے موصولہ اطلاع کے مطابق ریلوے اسٹیشن ممبئی سنٹرل، دادر، بوریولی، باندرہ ٹرمینس، واپی، ولساڈ، ادھنا اور سورت پر پلیٹ فارم ٹکٹ کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں۔  ان اسٹیشنوں پر ٹکٹ اب 50 روپے میں دستیاب ہوں گے۔ یہ قیمتیں عارضی طور پر لاگو ہیں۔ پلیٹ فارم ٹکٹوں کی قیمتوں میں 15 دن کے لیے عارضی اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

سنٹرل ریلوے کے چیف پبلک ریلیشن آفیسر شیواجی سوتار نے جمعہ کو کہا کہ نئی شرحیں چھترپتی شیواجی مہاراج ٹرمینس، دادر، لوک مانیہ تلک ٹرمینس، تھانے، کلیان اور پنویل پر لاگو ہوں گی۔ یہ قیمتیں 31 اکتوبر2022 تک لاگو ہوں گی۔

اس سے پہلے تہواروں کے دوران پلیٹ فارم پر بھیڑ نہ بڑھنے کے لیے ناردرن ریلوے نے پلیٹ فارم ٹکٹوں کو تین گنا مہنگا کر دیا تھا۔ اس کے لیے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے، شمالی ریلوے نے اسے دہلی کے تمام بڑے اسٹیشنوں پر نافذ کر دیا ہے۔  اس بڑھی ہوئی شرح کا اطلاق 5 اکتوبر 2022 سے 5 نومبر2022 تک ہوگا۔ اور بقیہ ریلوے اسٹیشنوں پر موجودہ نوٹیفکیشن کے مطابق 10 روپے والے پلیٹ فارم ٹکٹ کی شرح 30 روپے کر دی گئی ہے۔

دہلی کے ڈی آر ایم نے اسے 5 اکتوبر2022 سے نافذ کرنے کا حکم دیا تھا۔ جس کے بعد نئی دہلی، پرانی دہلی، سرائے روہیلا، حضرت نظام الدین، غازی آباد اور آنند وہار اسٹیشنوں پر داخلے کے لیے 30 روپے خرچ کرنے ہوں گے ۔

 اسی وقت، دیوالی سے چھٹھ تہوار تک بھیڑ کو دیکھتے ہوئے، ریلوے نے لکھنؤ، وارانسی، بارہ بنکی، ایودھیا کینٹ، ایودھیا، اکبر پور، شاہ گنج، جونپور، سلطان پور، رائے بریلی، جھنگائی، بھدوہی، شمالی ریلوے لکھنؤ ان اسٹیشنوں پر ٹکٹ کی قیمت 10 روپے کے بجائے 30 روپے فی شخص ہوگی۔