مغربی بنگال:ٹی ایم سی لیڈر سمیت تین افراد کا قتل

Story by  اے ٹی وی | Posted by  [email protected] | 1 Years ago
مغربی بنگال:ٹی ایم سی لیڈر سمیت تین افراد کا قتل
مغربی بنگال:ٹی ایم سی لیڈر سمیت تین افراد کا قتل

 

 

کولکاتا: ٹی ایم سی لیڈر کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ مغربی بنگال کی حکمران ترنمول کانگریس کے رہنما سوپن مانجھی کو جمعرات کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔

یہ واقعہ جنوبی 24 پرگنہ کا ہے۔ اس میں ٹی ایم سی لیڈر کے ساتھ دو اور لوگوں کو بھی گولی لگی ہے۔ یہ واقعہ آج صبح کیننگ میں پیش آیا۔

مقامی ٹی ایم سی لیڈر سوپن ماجھی اپنے دو ساتھیوں کے ساتھ بائک سے کہیں جا رہے تھے۔ اس کے بعد کچھ لوگوں نے بائک روک کر تینوں پر اندھا دھند فائرنگ کر دی اور فرار ہو گئے۔

تینوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ پولیس کی بڑی تعداد موقع پر پہنچ گئی۔ موقع سے گولیوں کے خول اور بم برآمد ہوئے ہیں۔