مغربی بنگال: چھٹے مرحلے کے انتخابات کی ووٹنگ کےلئے تمام تیاریاں مکمل

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 21-04-2021
ایک اور مرحلہ
ایک اور مرحلہ

 

 

مغربی بنگال میں جمعرات کو ہونے والے چھٹے مرحلے کے انتخابات کی ووٹنگ کےلئے تمام تیاریاں مکمل مغربی بنگال میں جمعرات کو ہونے والے چھٹے مرحلے کے انتخابات کےلئے تمام ضروری تیاریاں کی جارہی ہیں۔ پولنگ صبح 7 بجے سے شام ساڑھے چھ بجے تک ہوگی۔الیکشن کمیشن نے تمام پولنگ اسٹیشنوں پر وی وی پیڈ کے ساتھ الیکٹرونک ووٹنگ مشینیںاستعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ معذور افراد، 80 سال سے زیادہ عمر کے ساتھ ساتھ کووڈ۔19کے مریضوں یا مشتبہ لوگوں کو بھی پوسٹل بیلٹ کی سہولت دی گئی ہے۔

چھٹے مرحلے میں مغربی بنگال میں چار ضلعوں کے 43 اسمبلی حلقوںمیں 27 خواتین سمیت مجموعی طور پر 306 امیدوار میدان میں ہیں۔ مغربی بنگال میں چھٹے مرحلے کے انتخاب میں سینئر سیاسی رہنماﺅں اور فلم سے جڑیہستیوں کے درمیان اہم مقابلہ دیکھا جا رہا ہے۔ بھارتی جنتا پارٹی کے قومی نائب صدرمکل رائے جو کہ نادیہ ضلعے کے کرشنا نگر حلقے سے انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں، ٹی ایمسی نے ان کے خلاف مقبول اداکارہ کوشانی مکھرجی کو میدان میں اُتارا ہے۔

مشہور فلم ڈائریکٹر راج چکرورتی شمالی 24 پرگنا ضلعے کے بارکپورسے ٹی ایم سی کے امیدوار ہیں۔ ٹی ایم سی اُن کی مقبولیت کے ذریعہ یہ سیٹ جیتنا چاہتیہے جوکہ ٹی ایم سے کے سابق لیڈر اور بی جے پی کے موجودہ ممبر پارلیمنٹ ارجن سنگھ کاگڑھمانا جاتا ہے۔ ہاوڑاسیٹ پر بھی اہم مقابلہ ہے جہاں ٹی ایم سی کے وزیر جیوتی پریاملک الیکشن لڑ رہے ہیں۔ انہوں نے لگاتار تیسری مرتبہ اس حلقے سے الیکشن لڑرہے ہیں۔22 اپریل کو ہونے والے انتخاب میں وہ بی جے پی کے راہل سنہا سی پی آئی ایم کے خلاف میدان میں ہیں۔