ایک بار پھر۔ تاج محل میں آپ کا خیرمقدم ہے

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 2 Years ago
کھل گیا تاج
کھل گیا تاج

 

 

آگرہ: دنیا کا ساتواں عجوبہ تاج محل آج سے دوبارہ کھل گیا ہے۔کورونا کی وبا کے سبب طویل عرصے سے بند اس عظیم یادگار کو آج سے سیاحوں کےلئے کھول دیا گیا

 آثار قدیمہ کے سروے آف انڈیا (اے ایس آئی) سپرنٹنڈنٹ آثار قدیمہ (آگرہ دائرے) وسنت کمار سوارنکر کا کہنا ہے کہ "صرف آن لائن ٹکٹوں کے ذریعے داخلے کی اجازت ہوگی۔ کسی کو بغیر ماسک میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔ ہر دن صرف ۶۵۰ سیاح تاج محل دیکھ سکیں گے۔کورونا کے سبب داخلہ محدود رکھا گیا ہے۔

یونیسیکو کے عالمی ثقافتی ورثے کے درجے کا حامل اور عجائبات عالم میں شامل، آگرہ کے تاج محل کو 1648ء میں اس کی تعمیر کے بعد سے تیسری مرتبہ بند کیا گیا تھا۔ پہلی مرتبہ 1971ء میں ہندوستان اور پاکستان کے درمیان جنگ کے دوران تاج محل کو پندرہ دنوں کے لئے بند کیا گیا تھا۔ حالانکہ 1978ء میں دریائے جمنا میں سیلاب آنے اور سیلاب کا پانی شہر میں داخل ہوجانے کی وجہ سے تاج محل کو ایک ہفتہ کے لئے بند کیا گیا تھا لیکن اس وقت بھی لوگ تاج محل کو دیکھنے کے لئے وہاں آتے تھے۔ البتہ تاج محل کے اندر جانے پر روک تھی۔ پھر پچھلے سال کورونا کی پہلی لہر میں تاج محل کو بند کیا گیا تھا۔۲۱ ستمبر کو اسے کھولا گیا تھا لیکن کورونا کی دوسری لہر کے سبب ایک بار پھر بند کردیا گیا تھا۔

 لاک ڈاؤن کے دوران تاریخی اور سیاحتی مقامات بند رہنے کے وقفہ سے محکمہ آثار قدیمہ نے فائدہ اٹھایا تھا اور تاج محل کمپلکس میں مرمت کے کام پورے کئے تھے۔ تاج محل کے احاطے میں رائل گیٹ کے پاس خراب پتھروں کو تبدیل کیا گیا ہے۔