ہم کسانوں کا بہت احترام کرتے ہیں۔مودی

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | 3 Years ago
وزیر اعظم نریندر مودی
وزیر اعظم نریندر مودی

 

وزیر اعظم نریندر مودی نے لوک سبھا میں کہا کہ ہم احتجاجی کسانوں کا بہت احترام کرتے ہیں ، یہی وجہ ہے کہ حکومت کے سینیر وزرا کسانوں سے مسلسل بات چیت کررہے ہیں۔  انہوں نے کہا کہ حکومت زرعی قانون لائی ہے وہ بہت اہم اور ضروری تھے ۔ جن کا کسانوں کو فائدہ ہونا ہے اور ہورہا ہے لیکن کانگریس کے ممبران پارلیمنٹ نے قانون کے رنگ(سیاہ و سفید)پر بحث کی ۔ اگر اس کی باریکیوں اور مواد پر بات کی جاتی تو زیادہ بہتر ہوتا۔

ایوان میں شور مچانا اور کارروائی میں خلل ڈالنا ایک حکمت کے تحت جاری رہا کیونکہ ایسا نہ ہو تو جھوٹ اور افواہوں کی پول کھل جائے گی۔سچ سامنے آجائے گا اور ان کے لئے مشکلات پیدا ہوجائیں گی۔۔ایسا کرنے سے آپ عوام کا اعتماد نہیں جیت سکتے ہیں۔مودی نے کہا کہ کانگریس پارٹی منقسیم اور کنفیوز ہے۔نہ تو پارٹی اپنا کچھ اچھا کرسکتی ہے اور نہ ہی کسی مسئلہ کو حل کرسکتی ہے۔اس سے افسوسناک بات اورکیا ہوسکتی ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے لوک سبھا میں مزید کہا کہ ہم اٹھارہویں صدی کی سوچ کے ساتھ زرعی میدان میں درپیش اکیسویں صدی کے چیلنجزکا سامنا نہیں کیا جاسکتا ہے۔ہمیں بدلنا ہوگا ۔کوئی نہیں چاہتا کہ کسان غربت کا شکار رہے۔

لوک سبھا میں بجٹ اجلاس میں صدارتی خطبہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے نریندر مودی نے کہا کہ تینوں زرعی قانون کو پہلے آرڈینیس اور پھر پارلیمنٹ میں منظور کیا گیا تھا۔ان قوانین کے لاگو ہونے کے بعد کہیں کوئی منڈی بند نہیں ہوئی۔کہیں بھی کم سے کم سپورٹ پرائیز ختم نہیں ہوا۔سچائی چھپائی گئی ۔

مودی کی تقریر کے دوران کانگریس کا ہنگامہ جاری رہا تھا اور پھر اپوزیشن لیڈر ادھیر رنجن نے مودی کی تقریر میں حلل ڈالا ۔جس پر وزیر اعظم مودی کو کہنا پڑا کہ ’ادھیر جی۔بس بہت ہوگیا۔۔کانگریس نے مودی کے شکریہ کی تقریر کے دوران ہی واک آوٹ کیا۔

This House, our Government and we all respect the farmers who are voicing their views on the farm bills. This is the reason why senior Ministers of the Government are constantly talking to them. There is great respect for the farmers: PM Modi in Lok Sabha pic.twitter.com/lpY0M44ZTN

Noises & attempts to obstruct are part of a well-thought strategy. The strategy is to keep making noises otherwise the lies & rumours will be exposed, truth will come out & things will get difficult for them. You won't be able to win people's confidence like that: PM in Lok Sabha pic.twitter.com/d5fmOV5BWE