انٹرنیشنل آرٹ ہاوس فلم فیسٹول میں جامعہ ملیہ کا لہرایا پرچم

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 16-06-2021
فلم ڈھائی پہر کو ملی کامیابی
فلم ڈھائی پہر کو ملی کامیابی

 

 

نئی دہلی : جامعہ ملیہ اسلامیہ کےلئے ایک اور اچھی خبر ہے۔ جامعہ ملیہ نے ایک بار پھر پرچم لہرایا ہے۔انٹر نیشنل آرٹ ہاوس فلم فیسٹول میں طلباء کے زمرے میں آوٹ اسٹینڈنگ اچیومنٹ ایوارڈ (ایل آئی اے ایف ایف) جیتا ہے۔ جامعہ ملیہ کے طلبہ نے ایک خاص فلم ڈھائی پہر (ٹو اینڈ ہاف مومنٹ) بنائی ہے۔

اس فلم کے واقعات کے بارے پر بنائی گئی ہے جو 1990 کی دہائی میں پنجاب کے حالات کواجاگر کرتی ہے۔

فلم کورونا وبا کے دوران ایسے ماحول میں بنی ہے جب فلم سازی کےلئے بیرونی مقامات پر جانا مشکل تھا۔ پنجاب اور دہلی اور اس کے ارد گرد تخلیقی طور پر فلم مکی شوٹنگ ہونی تھی۔ ماس کمیونیکیشن ریسرچ سینٹر جامعہ ملیہ اسلامیہ کے ایم اے ماس کمنیشن کے طلبہ وطالبات امل دیواسیا ، دانش قاضی ، جمشید علی، کاشف شکیل اور پنکج راوت کی ہدایت کاری میں بنی فلم 'ڈھائی پہر' (ٹو اینڈ ہاف مومینٹس) نے اتوار کو یہ ایوارڈ جیتا۔ ایل آئی اے ایف ایف کےکا مقصد فلم کا کلچر پیدا کرنا ہے۔تاکہ اس میں ہر طبقہ کے نوجوان دلچسپی لیں۔نئے خیالات اور نظریات سامنے آئیں ۔جو فلم میں دلچسپی پیدا کریں گے ساتھ ہی معاشرے کو ایک نئی اور مثبت سوچ کی جانب راغب کریں گے۔