کشمیر میں برفانی ہواؤں کا دور، آبی ذخائر مسلسل منجمد

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 25-01-2021
کشمیر میں برفانی ہواؤں کا دور
کشمیر میں برفانی ہواؤں کا دور

 

وادی کشمیر میں حالیہ برف باری کے بعد سردیوں کی شدت میں ایک مرتبہ پھراضافہ درج ہوا ہے۔

واضح رہے کہ ہفتے کے روز ہونی والی برف باری کے بعد وادی کشمیر میں شبانہ درجہ حرارت میں نمایاں کمی واقع ہوئی تھی جس سے لوگوں کو رواں چلہ کلان کے دوران پہلی بار ٹھٹھرتی سردیوں سے قدرے راحت نصیب ہوئی تھی۔

محکمہ موسیات کے ایک ترجمان کے مطابق گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 5.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت منفی 1.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

(ایجنسی اںپوٹس کے ساتھ