مسلم پرسنل لاء بورڈ کے جنرل سکریٹری ولی رحمانی کی طبیعت ہنوز ناساز

Story by  ایم فریدی | Posted by  [email protected] | Date 30-03-2021
مسلم پرسنل لاء بورڈ کے جنرل سکریٹری ولی رحمانی
مسلم پرسنل لاء بورڈ کے جنرل سکریٹری ولی رحمانی

 

 

 نئی دہلی / پٹنہ

اسلامی اسکالر اور آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے جنرل سکریٹری مولانا محمد ولی رحمانی کے بارے میں تشویشناک خبریں آرہی ہیں۔ تین دن گزر جانے کے بعد بھی ان کی صحت میں کوئی بہتری نہیں آئی ہے۔ وہ شدید بیمار ہیں اوراسپتال کے آئی سی یو وارڈ میں داخل ہیں۔

ولی رحمانی بہار ، اڈیشہ ، جھارکھنڈ میں امار ت شرعیہ کے امیر شریعت بھی ہیں۔ تقریبا تین دن پہلے ، اچانک ان کی طبیعت خراب ہوگئی تھی اور جب وہ شدید علیل ہوگئے تو انہیں اسپتال کے آئی سی یو وارڈ میں داخل کرانا پڑا۔ ان کے مرض کی تشخیص کے حوالے سے ابھی تک امار ت شرعیہ کی طرف سے کچھ نہیں کہا گیا ہے۔

ان کی طرف سے صرف دعائیں اور ان کی صحت یابی کے لئے اپیلیں کی جارہی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسے ایک ہفتہ قبل ہی کرونا کی ویکسین پلائی گئی تھی۔ جب تک امارت شرعیہ یا مسلم پرسنل لا بورڈ کی طرف سے کوئی مستند بیان نہ آجائے یہ کہنا قبل از وقت ہوگا کہ آیا صحت ویکسین کی وجہ سے خراب ہوئی ہے یا کسی اور وجہ سے۔