راجستھان:بھرت پور میں تشدد، 15 افراد زیر حراست

Story by  ایم فریدی | Posted by  Shah Imran Hasan | Date 10-05-2022
راجستھان:بھرت پور میں تشدد، 15 افراد زیر حراست
راجستھان:بھرت پور میں تشدد، 15 افراد زیر حراست

 


آواز دی وائس، جے پور

راجستھان کے بھرت پور میں دو فریقوں کے درمیان پتھراؤ میں تین افراد زخمی ہو گئے جبکہ پندرہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

پولیس کے مطابق بدھ کی ہاٹ علاقے میں پیر کی دیر رات پرانے کیس میں بری ہونے کے بعد ایک طرف کے لوگ ڈی جے بجا کر جشن منا رہے تھے کہ دوسری طرف کے لوگوں سے ان کی لڑائی ہو گئی۔ د

ونوں جانب سے پتھراؤ شروع ہوگیا اور اس واقعے میں ایک راہگیر سمیت تین افراد زخمی ہوگئے۔ اس دوران دو موٹر سائیکلوں کو بھی نقصان پہنچا۔

واقعے کے بعد پولیس حکام موقع پر پہنچ گئے اور احتیاط کے طور پر علاقے میں پولیس فورس تعینات کردی گئی ، حالات مکمل طور پر کنٹرول میں بتائے جاتے ہیں۔ اس معاملے میں پندرہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔